تعلیمچترالیوں کی کامیابیلوئیر چترال

گورنمنٹ ہائی سکول بلچ چترال کے طالب علم کا اعزاز۔

چترال (نمائندہ چمرکھن ) کل پاکستان نعتیہ مقابلے کے پہلے مرحلے کے مقابلے کا انعقاد ریڈیو پاکستان پشاور کے آڈیٹوریم ہال میں ھوا جس میں گورنمنٹ ہائی سکول بلچ لوئر چترال کے جماعت دھم کے طالب علم حنیف احمد نے ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی کے زیر اہتمام ھو نے والے صوبائی نعتیہ مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس کے بعد وہ اگلے مرحلے میں بین الصوبائی مقابلے کے لیے اسلام آباد بھی جائیں گے۔

مقابلے کے بعد مہمان خصوصی ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی محمود جان نے جیتنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔
اس مقابلے میں پورے صوبے سے کل 65 نعت خواں شریک تھے۔
جیتنے والے طالب علم کے سکول پہنچنے پر ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا جہاں ان کے اعزاز میں ایک تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں ڈی ای او لوئر چترال جناب مظفر علی خان مہمان خاص تھےجبکہ ڈپٹی ڈی ای او شاھد حسین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ انہوں نے طلباء سے خطاب کیا اور نعت خواں حنیف احمد کو نقد انعامات سے بھی نوازا۔

ملکی سطح پر نعت خواں چترال کا نام روشن کرنے پر گورنمنٹ ہائی سکول بلچ چترال کے ھیڈ ماسٹر جناب سید الابرار انچارج بزم ادب امتیاز الدین اور انکی پوری ٹیم شاباشی کا مستحق ھے۔

Advertisement
Back to top button