اپر چترالسیاستموڑکھو

وادی تریچ میں سینکڑوں افراد مختلف پارٹیوں کو الوداع کہہ کر پی ٹی آئی کے کارواں میں شامل۔

تریچ (نمائندہ چمرکھن )معاون خصوصی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا وزیر زادہ کے دورہ یونین کونسل تریچ کے موقع پر سینکڑوں افراد نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ 

شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیر زادہ نے پی ٹی آئی کے کارواں میں شامل ہونے والے تمام افراد کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ محمود خان کی خصوصی ہدایات پر چترال اپر کے دورے ہوں۔ تاکہ یہاں کے لوگوں کو درپیش مسائل کے بارے میں وزیر اعلیٰ صاحب کو آگاہ کر سکوں۔ 

انہوں نے مزید کہا قائد تحریک وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود کا چترال کیساتھ والہانہ محبت ہے۔ چترال کی پسماندگی کو مد نظر رکھتے ہوئے عمران خان نے چترال کو صوبائی اسمبلی اور ایوان بالا میں نمائندگی دے دی ہے تاکہ چترال جیسے پسماندہ علاقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوسکے ۔

انہوں نے مزید کہا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا تحریک انصاف منشور کے عین مطابق چترال کے پی ایم اے مولانا ہدایات الرحمن صاحب دیگر ایم پی ایز کی نسبت زیادہ فنڈ دیتے ہیں ۔وزیر زادہ صاحب چترال اپر مختلف مقامات پر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں اور نئے منصوبوں کا اعلان بھی کر رہے ہیں ۔

واضح رہے معاون خصوصی وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایات پر چترال اپر کے دورے پر ہیں ۔

Advertisement
Back to top button