سیاستلوئیر چترال

صوبائی صدر عوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان کی ہدایات پر عوامی نیشنل پارٹی چترال کا اہم اجلاس۔

چترال (نمائندہ چمرکھن ) عوامی نیشنل پارٹی ضلع چترال کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر الحاج عید الحسین منعقد ہوا۔

اجلاس کے ایجنڈے میں باچا خان ماڈل ہائی سکول شغور لوئر چترال کے لئے انجمن سازی پر تفصیل کے ساتھ غور کیا گیا.  یہ اجلاس صوبائی صدر ایمل ولی خان کی ہدایت کے مطابق صوبائی نائب صدر خدیجہ بی بی نے بلایا تھا۔اجلاس تحصیل چترال کے صدر میر عباد الرحٰمن کی رہائیشگاہ چیو ڈوک چترال میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں اے این پی اپر چترال کے رہنما فضل الرحمان چئیرمین ساکن بونی نے بھی اپر چترال میں باچا خان ماڈل سکول کھولنے کے لئے ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ باچا خان ماڈل ہائی سکول شغور کے لئے مظبوط انجمن بنانے کیساتھ ساتھ ہر قسم کی تعاون کرنے کا عہد کیا۔انجمن بنانے کا مقصد اس سکول کے تمام انتظامی اُمور چلانے کیساتھ ساتھ اس سکول کی معیار میں مزیدا بہتری لانا مقصود تھا ۔اجلاس میں انجمن کے لئے ناموں کو فائنل کر کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کو بھیج دیا جاے گا. ۔

اس اجلاس میں صوبائی نائب صدر خدیجہ بی بی’سابق قومی اسمبلی امیدوار مظفر حسین جان’ خدائی خدمتگار تنظیم ملاکنڈ ڈویژن کے ڈپٹی سالار ڈاکٹر افتخار الدین’ ملگیری استاذان کے جنرل سیکرٹری مظفر الدین’ صوبائی کونسل ممبران’ضلعی عہدہ داران’تحصیل عہدہ داران اور کثیر تعداد میں وورکروں نے شرکت کی۔

اجلاس صدر محفل عید الحسین کے دعائیہ کلمات کیساتھ اختتام پذیر ہوا۔

Advertisement
Back to top button