اپر چترالتورکھوچترالیوں کی کامیابیخبریں

حبیب بینک کی گاڑی قرعہ اندازی میں اپر چترال شوتخار کے رہائشی شیرین خان کو 3.6 ملین مالیت کی گاڑی نکل آئی

جہاں خواب وہاں ایچ بی ایل!

  حبیب بینک لمیٹڈ پاکستان میں فعال چند بڑے بینکوں میں سے ایک ہے جو 1650 سے زائد اے ٹی ایم کی سہولت کے ساتھ برانچز کے ساتھ پاکستان کے علاوہ دنیا کے چودہ ملکوں میں اپنے صارفین کو خدمات پیش کر رہا ہے۔ تئیس ملین سے زائد صارفین کا ایچ بی ایل کے ساتھ جڑنا بینک پر صارفین کے اعتماد کا مظہر ہے۔

   چنرکھن ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے ایریا آپریشنل مینجر مغظم علی( ایچ بی ایل) چترال  نے کہا ہے ملک کے دیگر حصوں کی طرح چترال میں ایچ بی ایل کے سات برانچز قائم ہیں جن میں سے دروش، ایون، چترال اور گرم چشمہ برانچز میں اےٹی ایم کی سہولت کی بھی موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا حبیب بینک انتظامیہ کی کوششوں سے دراسن اور شاگرام جیسے دورافتادہ علاقوں کے برانچز میں اگلے سال اے ٹی ایم کی سہولت دیا جانا یقینی ہے۔اور عنقریب مستوج میں بھی بینک کا شاخ قائم کیا جا رہا ہے۔

 بینک ہذا نے ڈیجیٹل بینکنگ کی ترقی اور زر مبادلہ کی بینکنگ چینل کے ذریعے وصولی کی حوصلہ افزائی کےلئے ایچ بی ایل نے مختلف انعامات کا اعلان کیا ہے جو قرعہ اندازی کے ذریعے صارفین کو دئے جا رہے ہیں۔

 قرعہ اندازی کے حوالے سے   چمرکھن ڈاٹ کام سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئےممتاز نگین  برانچ مینیجر حبیب بینک شاگرام  ضلع اپر چترال نے کہا کہ  شاگرام برانچ میں شوتخار سے تعلق رکھنے والا صارف شرین خان ولد لعل خان کا نام قرعہ اندازی میں نکل آیا جسے 3.6 ملین روپے مالیت کی گاڑی انعام دی گئی۔ انہوں نے کہا  29 ستمبر 2021 کو ایچ بی ایل ہیڈ آفس کراچی میں خوش نصیب صارف کو گاڑی کی چابیاں ایک پروقار تقریب میں حوالے کی گئیں۔

   حبیب بینک لمیٹڈ نہ صرف چترال بلکہ پورے پاکستان میں صارفین کو ان کے دہلیز پر خدمات کی فراہمی کےلئے کوشاں ہے۔

Advertisement
Back to top button