اپر چترالخبریں

سرپرست اعلیٰ جذبہ خدمت تنظیم چترال اپر شہزادہ شفیق الملک کا سینیٹر فلک ناز چترالی سے ملاقات۔

اسلام آباد (نمائندہ چمرکھن) سرپرست اعلیٰ جذبہ خدمت تنظیم اپر چترال شہزادہ شفیق الملک نے سینیٹر فلک ناز چترالی صاحبہ سے پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں شہزادہ بہرام اور قاضی زبیر بھی موجود تھے ۔

شہزادہ شفیق الملک نے یونین کونسل لوٹ اویر میں عوام کو درپیش مسائل سے سینیٹر صاحبہ کو آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا اویر چھانی روڈ میں ٹینڈر ہونے کے باوجود ابھی تک کام بلاوجہ تاخیر کا شکار ہے۔ متعلقہ محکمے اور حکام بالا کو آگاہ کرنے کے باوجود اویر چھانی روڈ میں کا کام آغاز نہیں ہونا انصاف کی حکومت میں عوام کے ساتھ ناانصافی سے کم نہیں ہے۔

شفیق الملک نے کہا تحریک انصاف کی صوبائی حکومت تعلیم کیساتھ ساتھ صحت کے شعبے میں ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہیں۔ لیکن اویر کی بچیوں کے لئے اب بھی گورنمنٹ زنانہ ہائی اسکول نہیں ہے۔ انہوں نے سینیٹر صاحبہ سے لوٹ اویر میں زمانہ ہائی اسکول کی قیام اور علاقے کے لئے ایمبولینس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا۔

سینیٹر فلک ناز چترالی نے  لوٹ اویر عوام کی مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کی یقین دہائی کرائی ۔ انہوں نے مزید کہا میں چترال کی بیٹی ہوں ، چترال کے تمام مسائل کے بارے میں علم رکھتی ہوں۔ انشاء اللہ میں ایوان بالا میں چترال کی سفیر بن کر کام کروں گی۔

Advertisement
Back to top button