خبریںلوئیر چترال

ایس ایچ او تھانہ چترال سٹی منیر الملک کا چارج سنبھالتے ہی منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ،ہیروین،آئیس اور پستول برآمد

چترال(بشیر حسین آزاد) چترال سٹی کے نوتعینات ایس ایچ او منیراملک نے چارج سنبھالتے ہی منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے۔ایک کاروائی کے دوران اُنہوں نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزم اظہار اللہ ولد انعام اللہ ساکن مورڈہ چمرکھن کی خانہ تلاشی کرکے57گرام ہیروین،34گرام آئیس اور ایک ضرب پستول برآمد کرکے ملزم کو حراست میں لیکر مزیدتفتیش شروع کردی ہے۔

ایس ایچ او منیرالملک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چترال پولیس منشیات فروشی جیسے گھناؤنے دھندے میں ملوث مجرمان کے خلاف ایک نئے عزم کے ساتھ کریک ڈاون جاری رکھی گی۔نوجوان نسل کی رگوں میں زہر انڈیلنے والے درندہ صفت عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔ہمارا عزم چترال کو منشیات فروشوں سے پاک کرنا ہے جس میں عوام کا تعاون بھی ضروری ہے۔

Advertisement
Back to top button