اپر چترالچترالیوں کی کامیابیخبریںخواتین کا صفحہ

دلشاد پری ایس ایچ او شوغور چترال لوئیر تعینات۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئیر چترال محترمہ سونیہ نے انسپکٹر فضل رحیم کا تبادلہ کر کے ان کی جگہ پی ایس آئی محترمہ دلشاد پری کو ایس ایچ او شوغور تعینات کرکے احکامات جاری کر دی ۔

واضح رہے بونی اپر چترال سے تعلق رکھنے والی محترمہ دلشاد پری ملاکنڈ ڈویژن میں پہلی خاتون ہیں جو بطور ایس ایچ او شوغور اپنی خدمات سر انجام دیں گی۔

محترمہ دلشاد پری کو چترال پولیس میں  ایک قابل آفیسر کے طور پر جانے جاتے ہیں ۔ آپ چترال لوئیر پولیس میں بطور انچارج خواتین ڈیسک خدمات انجام دے رہی تھی۔

دلشاد پری کو ملاکنڈ ڈویژن میں پہلی خاتون پی ایس آئی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
چمرکھن ڈاٹ کام دلشاد پری صاحبہ کو عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور نیک خواہشات کے لئے دعاگو ہیں۔

Advertisement
Back to top button