اپر چترالخبریں

چترال ، کراچی ، لاہور سے تعلق رکھنے والے کوہ پیماؤں کی تریچمیر بیس کیمپ (بابو کیمپ ) مہم

اللہ کی زمین پر گھومو پھیرو فساد بھرپا پیدا نہ کرو( القرآن)

چترال ( بیورو چیف چمرکھن ، نور یفتالی ) چیف آرگیانزینگ ٓافیسر نارتھ ونڈر شیخ محمد فاروق اقبال کی زیرنگرانی کی نارت ونڈر کی ٹیم نے تریچمیر بیس کیمپ یعنی بابو کیمپ تک پہنچ گئے، اس مہم کا اصل مقصد چترال میں سیاحت کے فروع کے لئے ان سیاحتی مقام کو منظر عام پہ لانا ہے، جہاں ابھی دوسرے سیاح نہیں پہنچ سکے ہیں یا وہ سیاحتی مقام جواب تک دریافت نہیں ہو چکے ہیں۔چترال کی تاریخ میں سیاحت کو مزید فروع دینے لئے نارت ونڈر کی ٹیم نے اس مہم کے دوران پہلی بار اس مقام پر ڈاکومینٹری فلم بھی فلمایا گیا، تاکہ اس مقام کی اہمیت کو پوری دینا کے سامنے لا جائے اور ٹریکینک سے دلچسپی رکھنے والے ٹریکرز کو ایک روڈ میپ مل سکے۔

یاد رہے اس سال اس بیس کیمپ (بابو کیمپ ) ۴۷۰۲ میٹرتک پہنچنے والے نارت ونڈر کے کوہ پیماوں کی یہ پہلی ٹیم ہیں۔

نارتھ ونڈر کی چیف آرگینایزنگ آفیسر محمد فاروق اقبال نے کہا ، اس مہم کے دوران کل ۱۱ گیارہ پورٹر سیمت مختلف مکتبہ فکر کے ہائی پروفشنل نے حصہ لیا، ان میں لاہور سے تعلق رکھنے والے معروف ٹیریکر بسما حسن ہما طارق بلاکر و ٹیریکر،کراچی سےتعلق رکھنےوالے ڈاکومنٹری فلم کے ماہر احتشام، سید حماد،اخلاق احمد، عزیر احمد نے حصہ لیا،

ٹیم لیڈر محمد فاروق اقبال نے آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، کہ اللہ تعالیٰ نے زمین آسمان انسانوں کے مسخر کیا ہوا ہے،تاکہ ہم اللہ کی تخیلق کو دیکھ سکیں، اور شکر بجا لا سکیں، اس کی زمیں پر گھومے پھیرے ،

نارتھ ونڈر چترال اور گلگت بلتستان میں ان سیاحتی مقام کو دریافت کرنے لئے کوشان ہیں تاکہ اس سے علاقے میں سیاحت کو فروع مل سکے اور ساتھ مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آسکیں۔

 

 

Advertisement
Back to top button