اپر چترالتورکھوخبریں

تورکہو روڈ فنڈ کی عدم دستیابی کی وجہ سے تعطل کا شکار ہے۔ سابق صدر آل پاکستان مسلم لیگ کمشنر (ر) سلطان وزیر

آل پاکستان مسلم لیگ کے سابق صدر کمشنر (ر) سلطان وزیر اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ تورکھو روڈ ایک پی ایس ڈی پی پراجیکٹ ہے ۔

جس کا تخمینہ ایک ارب روپے لگایا گیا ہے۔ جس میں سے اب تک 43 کروڑ روپے کا فنڈ جاری کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال ستمبر 2020 میں چار کروڑ روپے کا اجراء کیا گیا جبکہ رواں سال 2021 میں کے دوران کوئی فنڈجاری نہیں ہوا ہے ۔ ٹھیکہ دار کمپنی کی طرف سے تقریباً دس کروڑ روپے لگائے گئے ہیں جسکی ادائیگی نہیں کی گئی۔ 

انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رواں سال 2021 کے لیے مختص کردہ مبلع 25 کروڑ روپے جلد صوبائی حکومت کو جاری کئے جائیں تاکہ موسم کی آمد سے پہلے استارو، ورکوپ اور رائین کے پلوں کی تعمیر مکمل کی جاسکے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button