اپر چترالچترالیوں کی کامیابیمستوج

گل بہار خان نیشنل بینک آف پاکستان میں بطور ایگزیکٹیو وائس پریزیڈنٹ جنرل مینیجر اسلام آباد تعینات۔

اسلام آباد ( نمائندہ چمرکھن ) نیشنل بینک آف پاکستان نے اپر چترال کے قابل سپوت گل بہار خان کو ایگزیکیٹو وائس پریزیڈنٹ جنرل مینیجر اسلام آباد تعینات کرکے احکامات جاری دئیے۔

گل بہادر خان صاحب کسی تعارف کا محتاج نہیں خصوصاً بیکینک سکٹر سے وابستہ افراد کے لئے وہ ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ پشاور سے سول انجینئرنگ کی ڈگری لینے کے بعد لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لامس) سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں تعلیم حاصل کی ہیں۔

پروفیشنل کیریئر کے دوران آپ مختلف اہم عہدوں پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ آپ حبیب بینک پرائیویٹ لمیٹڈ میں بطور ریجنل ہیڈ مردان ، پشاور ، سیالکوٹ اور اسلام آباد خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

گل بہار خان صاحب 2004 میں بینکنک سیکٹر میں آنے سے پہلے آغا خان رورل سپورٹ پروگرام چترال اور واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایکسٹینشن پروگرام (واسپ) میں بطور سینئیر انجینیئر گلگت اور چترال میں خدمات سر انجام چکے ہیں۔

گل بہار خان صاحب انتہائی پستہ واضع ، نفیس اور سماجی طور پر انتہائی متحرک شخصیت ہیں۔ گل بہار صاحب موجودہ وقت میں چترال سے بینکنگ کے شعبے میں درخشاں ستارہ ہے۔

گل بہار خان اپر چترال کے دور افتادہ گاؤں یارخون ( بیروز) سماجی و علمی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں ۔

چمرکھن ڈاٹ کام گل بہار خان اور انکے خاندان عظیم کامیابیوں پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button