اپر چترالصحتکالم نگار

ریشن بی ایچ یو کو اپ گریڈیشن کی ضرورت ہے

نوید الرحمٰن

 

بنیادی مرکزصحت ریشن میں بنیادیں ہیلتھ فیسلٹییز نہ ہونے کے برابر ۔

 ریشن اپر چترال کا گیٹ وے گاؤں ہے اور آبادی کے لحاظ سے گنجان آبادی ہے۔ بی ایچ یو ہسپتال نہ صرف ریشن کے عوام کے لئے سہولت ہے بلکہ اس کے ساتھ ملحقہ علاقوں سے بھی لوگ ہسپتال میں علاج کی غرض سے آتے ہیں۔ ان علاقوں میں شچر، پر پیش ، نوڑلشٹ، گرینلشٹ، اویر،لون، گہوکیر، شوگرم اور زیت شامل ہیں۔

 بی ایچ یو ہسپتال ریشین میں بنیادی ہیلتھ فیسلیٹیز نہ ہونے کے برابر ہے جیسے کہ ڈیلیوری کے لیے ایگزامینیشن کوچ، بی پی سیٹ، مریضوں کے لئے بیڈ کمبل اور خاص طور پر ایمرجنسی استعمال کے لئے میڈیسن،بینڈیچ اور دوسری ضرورت کی چیزیں نہ ہونے کے برابر ہے۔  

اسی وجہ سے ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو پروپر معائنہ نہیں ہو پاتا اور نہ دوائی دی جاتی ہے اسی لیے اب وقت آگیا ہے کہ بی ایچ یو اسپتال ریشن کو اپ گریڈ کر کے آر ایچ سی کا درجہ دیا جائے تاکہ علاقے کے لوگوں کے لیے سہولت ہو اور اپنا علاج پی آسانی سے کرائے اور اس کے لیے چترالی ابو نی جانے کی ضرورت نہ پڑے۔

 لہذا حکام بالا سے گزارش ہے کہ فوری طور پر بی ایچ یو اسپتال نیشنل کو اپ گریڈ کر کے عارف سی کا درجہ دیا جائے یہ علاقہ کے لوگوں کا دیرینہ مسئلہ بھی ہے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button