اپر چترالتعلیممستوج

آغاخان ایجوکیشن سروس نے مستوج میں جدید طرز کا ہائیر سیکنڈری اسکول بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔۔ خالد حسین تاج ایڈوکیٹ

آغاخان ایجوکیشن سروس نے تعلیم کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے مستوج میں بھی بچوں اور بچیوں کو کوالٹی ایجوکیشن فراہم کرنے کے لئے بہترین اور جدید طرز کا ہائی سیکینڈری سکول بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلیٰ معیار کی تعلیم و تربیت کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم اور معاشرہ اپنے مقاصد اور اہداف حاصل نہیں کر سکتا۔ باشعور قوم ہی ایک مثالی معاشرہ قائم کر سکتی ہے اور تعلیم کے بغیر یہ ممکن نہیں۔ تعلیم کی اہمیت ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کی اس حدیث سے بہتر طور پر اجاگر ہوتی ہے ’’علم حاصل کرو چاہئے تمہیں اس کے لئے چین ہی کیوں نہ جانا پڑے۔‘‘جنوبی افریقہ کے انقلابی رہنما نیلسن منڈیلا نے کہا تھا کہ ’’تعلیم ایک ایسا طاقتور ہتھیار ہوتا ہے جس کے ذریعے سے آپ دنیا بدل سکتے ہیں

چترال میں اچھی کوالٹی کی تعلیم مہیا کرانے میں آغاخان ایجوکیشن سروس نے سب سے اہم کردار ادا کیا آغاخان ہائی سیکینڈری سکول کوراغ اور سین لشٹ کے طلبا طالبات ہر سال پاکستان کے بہترین یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوتے ہیں اس سال سین لشٹ اور کوراغ کے ہائیر سیکینڈری سکول سے FSC کرنے والے 5 طلبا و طالبات کو امریکہ کے بہترین یونیورسٹیوں نے 100% سکالرشپ دیدیا۔ جبکہ اسی سال کوراغ کے ہائر سیکینڈری سکول سے تعلیم حاصل کرنے والی شازیہ اسحاق نے CSS کا امتحان پاس کر کے ملاکنڈ ڈویژن کی تاریخ میں پہلی خاتون پولیس آفسر بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ آغاخان ایجوکیشن سروس چترال میں گزشتہ 40 سال سے اچھی تعلیم فراہم کرنے کے سلسلے میں کام کر رہا ہے اس سلسلے میں کمیونٹی نے بھی اس کا بھرپور ساتھ دیا۔ مستوج کے عوام کی خوش قسمتی ہے آغا خان ایجوکیشن سروس نے مستوج میں بھی اعلئ کوالٹی کا ہائر سیکنڈری سکول 2022 میں بنانے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے مستوج میں آغاخان ہائی سیکینڈری سکول کے لئے زمین خریدنے کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس شہزادہ سیکندر الملک کی زیر صدارت آغا خان سکول مستوج میں منعقد ہوا اجلاس میں آنری سیکٹری آغان ایجوکیشن بورڈ پاکستان امجد نادر تاج نے خصوصی طور پر شرکت کی، جبکہ لوکل کونسل کے پریذیڈنٹ امام الدین اور کنوینر آغاخان سکول شیر غازی استاد کے علاوہ علاقے کے عمائدین نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد سکول کے لئے مزید دو کینال زمین خریدنے کے لئے کمیونیٹی کی طرف سے فنڈ مہیا کرنا تھا اس حوالے سے علاقے کے عمائدین نے اپنی طرف سے سکول کے لئے زمین خریدنے کے سلسلے میں ڈونیشن دینے کا اعلان کر دیا
انجینئر امجد نادر تاج نے پاسوم فیملی کی طرف سے سکول کی زمین کے لئے 5 لاکھ ڈونیشن دینے کا اعلان کر دیا تھا، آج 8 ستمبر کو امجد نادر تاج نے 5 لاکھ روپیہ سکول کے اکاونٹ میں جمع کرا دیا جبکہ محئی الدین منیجر نیشنل بینک نے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کر دیا ہے۔شہزادہ سکندر الملک سمیت اجلاس میں موجود علاقے کے عمائدین نے بھی اپنی استطاعت کے مطابق زمین کی خریداری کے لئے ڈونیشن دینے کا اعلان کیا ہے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button