خبریںگلگت بلتستان

آغاخان ڈائمنڈ جوبلی سکول علی آباد میں یوم دفاع کی تقریب

گلگت ( خصوصی رپورٹ) پاکستان کے دوسرے تمام شہروں کی طرح گلگت مکے مختلف سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں میں یوم دفاع کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔ آغا خان ڈائمنڈ جوبلی سکول علی آباد ہنزہ میں یہ تقریب کچھ اس دھج سے منائی گئی کہ 6 ستمبر ، 1965 کی جنگ میں افواج پاکستان کے تا ریخی کردار پر طلبہ کی طرف سے پیش ہونے والے ہونے والے اسٹیج ڈراموں سے تقریب میں موجود اساتذہ اور طلبہ کی آنکھیں نم ناک ہوئیں ۔سکول ہذا میں پری پرائمری سے لیکر جماعت نہم تک طلبا و طالبات کی بڑی تعداد ( 286 ) نے پروگرام میں شرکت کی ۔

اس رنگا رنگ پروگرام میں میجر عزیز بھٹی ( نشان حیدر ) اور (شہید ) ایم ایم عالم کے کرداروں کو نئی نسل کے لئے سبق آموز مثال بنا کر پیش کیا گیا ۔ اس جنگ میں بی آر بی نہر کا منظر اور میجر عزیز بھٹی شہید ( نشان حیدر ) کی قیادت میں اپنے جسموں کے ساتھ بم باندھ کے قوم کی عزت و آبرو کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سپاہیوں کی ہمت مردانہ دیکھ کر تقریب میں شامل تمام حاضرین پر ایک عجیب سی کیفیت طاری ہو گئی ۔

تقریب میں موجود کچھ طلبا جوش میں آکر بے ساختہ طور پر پاکستان زندہ باد اور پاک آرمی پائندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے پاک آرمی کو خراج تحسین پیش کی ۔ یہ منظر دیکھ کر کئی ایک طلبہ جذباتی ہوئے لیکن ایک چھوٹی سی بچی اپنے فوجی بھائیوں کی قربانیوں پر زارو قطار آنسو بہاتی رہی ۔

تقریب کے آخر میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے سکول کی پرنسپل محترمہ ارم جان نے 6 ستمبر کے شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اُن کی قربانیوں کو پاکستانی قوم کے لئے مشغل راہ قرار دیا ۔ آخر میں قومی ترانہ اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے یہ شاندار تقریب اپنے اختتام کوپہنچی۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button