اپر چترالشوبز

قشقارئین بینڈ کا نیا گانا ” کہانی وا سف” چند ہی منٹوں میں سوشل میڈیا میں دھوم مچا دی۔

(چمرکھن انٹرٹینمنٹ )چترال کے معروف قشقارئین بینڈ نے چترال کے نوجوان معروف شاعر انور ولی خان لکھا ہوا گانا ” کہانی وا سف ‘ ریلیز کردیا ہے۔ جس کا قشقارئین بینڈ کے مداحوں کو بہت بے چینی سے انتظار تھا۔ ، میوزک حلقوں میں گانے کی دھوم مچ گئی ہے۔

گانا "کہانی سف وا” نیاز کی خوبصورت آواز ، میر سلیم رباب ، محمد نوید گیتار ، نوید ستار اور زیشان اس گانے میں ڈھول بجا رہے ہیں ۔
گانے کو بونی قاقلشٹ اور ملحقہ علاقوں کی خوبصورت مقامات میں عکس بند کیا گیا ہے ۔ جس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ دنیا بھر میں چترال کے خوبصورت مقامات کو بھی اجاگر کیا جائے۔


قشقارئین بینڈ کے گانے کو ایک گھنٹے کے اندر اب تک یوٹیوب میں ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے ۔اس کے علاوہ اس گانے پر مداحوں کی جانب سے مختلف قسم کے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

قشقارئین بینڈ نےاس قبل بھی اسی طرح خطاب الدین واصف کے گانے ’بس نو کوروم ” ریلیز کر چکے ہیں جو ابتک مداحوں نے تیرہ ہزار سے زائد دیکھ چکے ہیں۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button