ٹیکنالوجیچترالیوں کی کامیابیخبریں

خیبر پختونخوا حکومت کی مالی معاونت سے ڈسٹرکٹ مانسہرہ کے مختلف مقامات پر مائیکرو ہائیڈل پن بجلی گھروں میں کام مکمل۔

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا برائے توانائی اور بجلی تاج محمد کا چترال سے تعلق رکھنے والے براجیکٹ اسٹاف کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا برائے توانائی اور بجلی تاج محمد کا چترال سے تعلق رکھنے والے براجیکٹ اسٹاف کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین

مانسہرہ  (نمائندہ چمرکھن ) ہزارہ ڈویژن کے مختلف مقامات ( کاغاخان ، راجوال ، ناران ، دھمد مھہ ، بٹکمڈی ، بڑوائی اور بسر) میں خیبر پختونخوا حکومت کی مالی معاونت سے تیار ہونے والی مائیکرو ہائیڈل پن بجلی گھروں کا افتتاح معاون خصوصی برائے توانائی تاج محمد خان اور معاون خصوصی پاپولیشن ویلفیئر کے پی کے جناب احمد حسین شاہ نے کیا۔ 

ان تمام پن بجلی گھروں کی ٹیکنیکل کام کی ذمہ داری ہائیڈرو لینگ اور آغاز انٹریگیٹڈ ڈیلیومنٹ پروگرام کے پاس تھے۔ 

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ برائے توانائی اور بجلی جناب تاج محمد صاحب نے ہائیڈرولنک پرائیویٹ لمیٹڈ اور آغاز انٹریگیٹڈ ڈیویلپمنٹ پروگرام کے پیشہ ورانہ کاموں کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مانسہرہ ڈسٹرکٹ میں ہائیڈرو لینگ  کے ٹیکنکل سپورٹ سے بننے والی تمام بڑی پروجیکٹس تیار ہوگئیں۔ 

جس سے ہائیڈرولنک اور آغاز انٹریگیٹڈ نے مقررہ وقت سے پہلے تیار کرکے تاریخ رقم کیا ہے۔  یاد رہے ہزارہ ڈویژن میں مختلف مقامات میں مائیکرو مائیڈرل پاؤرز خیبر پختونخوا کی تاریخ میں اپنی نوعیت کی پہلی بجلی گھر ہیں۔ جن کی تمام مشینریز ہائیڈرو لینگ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی میں تیار ہوئیں ہیں۔ 

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ کے پی کے برائے پاپولیشن ویلفئیر جناب احمد حسین شاہ نے ہائیڈرولنک کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چترال سے مانسہرہ آکر نہ صرف ٹیکنکل سپورٹ دی بلکہ مقامی لوگوں کو اجتماعی کاموں کے افادیت اور اہمیت کے بارے اعلیٰ تربیت دے دی۔ 

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ہائیڈرولنک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر انجینئر فضل ربی جان صاحب نے کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں سے جو ماڈل چترال میں دیہاتی ترقی کے لئے کام کر رہی تھیں اس ماڈل کو ہائیڈرولنک اور آغاز انٹریگٹڈ ڈیولپمنٹ پروگرام نہ صرف اپنا بلکہ عملی کام کرکے کامیاب بنایا۔ 

انہوں نے مانسہرہ کے لوکل کمیونٹی کو انکی ٹیم کیساتھ بھرپور تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button