خبریںکھیللوئیر چترال

چترال فٹنیس کلب جنگ بازار کی افتتاحی تقریب

 

چترال(بشیر حسین آزاد) ہفتہ28آگست کو ”چترال فٹنیس کلب” واقع جنگ بازار کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔فٹنیس کلب(جم) کا باقاعدہ افتتاح پروفیسر (ریٹائرڈ)عبدالجمیل سابق فٹ با ل لیجنڈ نے فتہ کاٹ کر کیا۔ تقریب میں کھیلوں کے سابق و موجودہ نامور کھلاڑیوں، سیاسی و سماجی شخصیات اور صحافی برادری کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق فٹ بال پلیئر اور ریٹائرڈ پروفیسر محمد جمیل اور سابق صدر فٹ بال ایسوسی ایشن چترال حسین احمد نے کھیلوں کی اہمیت و ضرورت پر روشنی ڈالنے کے ساتھ فٹنیس کلب کے قیام کو کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے نوید قرار دیا۔

اُنہوں نے چترال میں فٹنیس جم کی ضرورت کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے ونگ کمانڈر(ر) فرداد علی شاہ نے جم کلب کھولا جس سے چترال میں صحت مند سرگرمیوں کا ٓٓٓآغاز ہوا۔

اُنہوں نے کہا چترال میں لوگوں کی جم اور باڈی بلڈنگ کی طرف رجحان کی وجہ سے چترال فٹیس کلب کا قیام ناگزیر تھا فٹنیس کلب میں ورزش اور فٹنیس کے جملہ جدید سامان کی دستیابی یقینا ایک خوش آئند بات ہے، جہاں مشق کے ذریعے نوجوانوں کو اپنی جسمانی صلاحیتیں پروان چڑھانے کا موقع میسر آئیگا۔ جملہ شرکائے تقریب نے کلب کے قیام پر خوشی کا اظہار کیا اور منتظم فرمین خان کی کوششوں کو سراہا اور کلب کی کامیابی کے لیے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔منتظم فرمین خان کے والد خان حیات اللہ خان نے شراکاء کا تقریب میں شرکت کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور کلب کے قیام کے اغراض ومقاصد بیان کی۔

چترال فٹینس کلب کے منتظم فرمین خان پشاور،سوات اور اسلام آباد سے ویل ٹریننگ شدہ ہیں۔ امپورٹیڈ اور جدید فٹنیس مشنیں نوجوانوں کا منتظر چترال فٹنیس کلب جنگ بازار چلڈرن ہسپتال کے سامنے پولو گراونڈ کے پُرفضا مقام پر قائم کیا گیا ہے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button