اپر چترالخبریںسماجیموڑکھو

خذبہ خدمت تنظیم چترال کا اہم اجلاس ، چھانی اویر روڈ کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

اویر (نمائندہ چمرکھن) جذبہ خدمت تنظم کا اہم اجلاس جمعہ کے روز تنظم کے دفتر باغ اویر میں زیر صدارت زار احمد خان منقعد ہوا۔ جس میں تنظیم کے گزشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کے سلسلے میں پیشرفت کا جائزہ لینے کے علاؤہ چھانی اویر روڈ کی نگرانی کے لئے کمیٹی تشکیل دے گئی۔ 

جذبہ خدمت تنظیم کے اجلاس میں یونین کونسل اویر سے ایگزیکٹو باڈی تمام ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اویر یوسی اویر کے تمام ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔ مختلف امور پر غور و خوض کے بعد متعدد اہم فیصلے کئے گئے۔

اجلاس میں چھانی اویر روڈ زیر بحث رہا۔ مقررین تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مزکورہ روڈ کا ٹینڈر ہونے کے باوجود کام کا آغاز نہیں ہونا عوام کیساتھ  مذاق ہے۔ انہوں نے چھانی اویر روڈ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ۔ 

تین رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا مقصد چھانی اویر روڈ کے حوالے سے تنظیم اور عوام کو باخبر رکھنا ہے ۔اجلاس میں کمیٹی کے لئے متفقہ طور پر تنظیم کے صدر زار احمد خان ، عبد الجبار خان لال اور شیر عظیم خان کے ناموں پر اتفاق کیا گیا۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button