اپر چترالشوبز

قشقارئین بینڈ نے اپنے نئے گانے کا ٹریلر ریلیز کر دیا۔

چمرکھن انٹرٹینمنٹ

چترال کے معروف قشقارئین بینڈ نے چترال کے نوجوان معروف شاعر انور ولی خان کا لکھا ہوا گانا ” کہانی وا سف ‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا ہے ، جس کا قشقارئین بینڈ کے مداحوں کو بہت بے چینی سے انتظار تھا۔قشقارئین بینڈ نئے گانے ’ کہانی وا سف‘ کا ٹریلر ریلیز کیا جو کل 29 اگست 2021 بروز اتوار ریلیز ہونے والا ہے۔

قشقارئین بینڈ کے گانے کے ٹریلر کو اب تک یوٹیوب پرصرف 14گھنٹوں میں تین ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جبکہ ہزاز سے زائد لوگ لائیک بھی کرچکے ہیں ۔اس کے علاوہ اس ٹریلر پر مداحوں کی جانب سے مختلف قسم کے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

قشقارئین بینڈ نےاس قبل بھی اسی طرح خطاب الدین واصف کے گانے ’بس نو کوروم ” ریلیز کر چکے ہیں جو ابتک مداحوں نے تیرہ ہزار سے زائد بار دیکھ چکے ہیں۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button