اپر چترالتورکھوخبریں

ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی کا دورہ استارو پل

بونی (نمائندہ خصوصی چمرکھن ؛ ذاکر زخمی ) ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی صاحب جب سے اپر چترال میں آپنی فرائض منصبی سنبھالے ہیں عوامی مسائل حل کرنے میں دن رات کوشاں رہتےہیں۔

آج ڈپٹی کمشنر اپر چترال اپنی مصروفیات میں  سے  وقت نکال کر دوسری مرتبہ استارو اور تورکھو روڈ پر کام کی کوالٹی اور رفتار کا جائزہ لینے استارو کادورہ کیا جوکہ احسن اور قابل ستائش اقدام ہے۔عوام کو احساس ہو رہی ہے کہ ضلع اپر چترال کا ڈپٹی کمشنر مسائل حل کرنے میں گہری دلچسپی لے رہی ہے ۔اس کا عملی ثبوت دو ہفتوں کے اندر ڈپٹی کمشنر صاحب کا یہ دوسرا دورہ استارو پل ہے۔

وہاں ٹھیکداد اور عملے سے کام کی رفتار اور معیار پر بات کی اور کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ساتھ معیار پر کسی بھی طرح سمجھوتہ نہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ڈی سی صاحب کی اس اہم منصوبے پر ذاتی دلچسپی لینے پر تورکھو اورتریچ یو سی کے عوام ڈی سی اپر کے شکر گزار ہیں۔اس موقع پر ٹیلی فون پر رابطہ کرتے ہوئے سابق ایس۔پی اور سابق ممبر تحصیل کونسل محمد سید خان لال اور ممتاز سیاسی وا سماجی شخصیت و سابق ناظم عبد القیوم بیگ نے ڈی سی اپر چترال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین ظاہر کی کہ ڈی سی صاحب تورکھو روڈ کی تکمیل تک اپنی دلچسپی جاری رکھینگے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button