تعلیمچترالیوں کی کامیابیخبریںلٹکوہلوئیر چترال

چترال کے قابل فخر سپوت محمد افضل خان نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل کرلی۔

چترال کے قابل فخر سپوت محمد افضل خان نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل کر لی۔

 لوئیر چترال کے دور افتادہ گاؤں کندو جال لٹکوہ سے تعلق رکھنے والا قابل فخر سپوت محمد افضل خان نے یونیورسٹی آف تسمانیہ آسٹریلیا سے پی ایچ ڈی کامیابی سے مکمل کر لی۔

 ڈاکٹر محمد افضل خان پی ایچ ڈی Early Childhood Education میں Dr.Scott J Perderson, Dr .Elspeth Dr. Al Jennifer Masters اور Prof. Dr . Andrew Fluck کے زیر نگرانی کامیابی سے مکمل کیا۔ 

 ڈاکٹریٹ سے پہلے ماسٹرز ان ایجوکیشن انہوں نے یونیورسٹی آف مونس آسٹریلیا سے حاصل کیا تھا۔

ڈاکٹریٹ کے لئے یونیورسٹی آف تسمانیہ آسٹریلیا نے آپکے شاندار اکیڈمک کیریئر کو دیکھتے ھوئے سو فیصد آسٹریلین ایڈ اسکالر شپ پر پی ایچ ڈی کی آفر کی تو ڈاکٹر صاحب نے پھر مڑ کر نہیں دیکھا چار سال کے قلیل عرصے میں پی ایچ ڈی مکمل کی ۔ 

انہوں کئی بین الاقوامی کانفرنسوں میں مقالاجات پیش کئے ہیں اور کئی بین الاقوامی جریدوں میں مقالے شائع ہوچکے ہیں۔

واضح ڈاکٹر صاحب ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے پہلے آغاخان ایجوکیشن سروسز اور یو این ڈی پی میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ 

کندوجال جیسے پسماندہ علاقے سے نکل کر آسٹریلیا سےEarly Childhood Education ,میں پی ایچ ڈی کرنا نہ صرف انکے خاندان بلکہ پورے چترال کا فخر ہے۔ 

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button