انتقال پر ملالخبریںلوئیر چترال

جمشید اقبال نے فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران اپنی جان دے کر فرض شناسی کی ایک اعلیٰ مثال قائم کردی۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے لوئر چترال کے ایک جنگل میں آگ بجھانے کی کوشش میں محکمہ جنگلات کے اہلکار جمشید اقبال کی شہادت پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہو ئے کہا ہے کہ جمشید اقبال نے فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران اپنی جان دے کر فرض شناسی کی ایک اعلیٰ مثال قائم کی ہے اور ان کی فرض شناسی سب کے لئے قابل تقلید ہے۔

یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے کہا ہے کہ جمشید اقبال ہمارے ہیرو ہیں جس نے ایک اہم قومی کاز کے لئے اپنی جان دے دی۔وزیر اعلی نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت شہید کے اہل خانہ کے ساتھ ہے، انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

َِ

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button