خبریںخواتین کا صفحہدروشسیاستلوئیر چترال

سینیٹر فلک ناز چترالی کی گورنر کاٹیج چترال میں پی ٹی آئی قیادت و کارکنان سے ملاقات۔

شاندار استقبال پر تمام قیادت اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔ پارٹی میں دھڑے بندی پر ناراضگی کا اظہار، عمران کے مشن کی تکمیل کے لئے مل کر کام کرنے پر زور دیا۔

شاندار استقبال پر تمام قیادت اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔
پارٹی میں دھڑے بندی پر ناراضگی کا اظہار، عمران خان کے مشن کی تکمیل کےلئے مل کرنے پر زور دیا۔

(نمائندہ چمرکھن) سینیٹر فلک ناز چترالی ایوان بالا کے رکن منتخب ہونے کے بعد پہلی مرتبہ آبائی شہر چترال پہنچ کر گورنر کاٹیج چترال میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور کارکنان سے ملاقات کیں۔ چترال پہنچنے سے پہلے لواری ٹنل سے لے کر چترال ٹاؤن تک جگہ جگہ پی ٹی آئی کارکنان کے علاوہ مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ان کے استقبال کےلئے سیاست سے بالاتر ہوکر مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات بطور دختر چترال ان کے استقبال کےلئے موجود تھیں۔

گورنر کاٹیج پہنچنے کے بعد پی ٹی آئی کی مقامی قائدین کی جانب سے استقبالیہ کلمات اور خطاب کے بعد سینیٹر فلک ناز چترالی نے کارکنان سے مختصر مگر جامع خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے شاندار استقبال پر پارٹی کی مقامی قیادت اور کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج میری ایوان بالا میں موجودگی کارکنان کی محنت اور محبت کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے اس بات پر تاسف کا اظہار کیا کہ چترال میں پارٹی کے اندر دھڑے بازی ہے، پارٹی مختلف گروپوں میں تقسیم ہے کہا جاتا ہے کہ اس گروپ کے پاس جانا ہے، اس کے پاس نہیں جانا، ادھر جانے سے وہ ناراض ہوں گے وہاں جانے سے یہ ناراض ہوں گے، یہ انتہائی تکلیف دہ صورتحال ہے، آپ لوگوں کو چاہئے کہ اتحاد اور اتفاق سے پارٹی منشور اور عمران خان کے نظریے کو آگے لے کر جائے۔ مجھے پارٹی قیادت جناب عمران خان اور وزیر اعلیٰ نے یہ تاکید کی ہیں کہ پارٹی میں دھڑے بندی ختم کروں۔ آپ لوگوں کو فخر ہونا چاہیے کہ کسی کرپٹ لیڈر کے کارکن نہیں ہو، آپ کا تعلق عمران خان جیسے لیڈر سے ہے جو صرف پاکستان نہیں بلکہ عالم اسلام کا لیڈر ہے، جس کی پوری دنیا میں ایک پہچان ہے۔

سینیٹر صاحبہ نے مہنگائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی یہ لہر سابقہ حکومتوں کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، ہماری حکومت نے جو پالیسیاں اپنائی ہے اس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔

انہوں نے مذید کہا کہ احساس پروگرام جسے سابقہ حکومتیں صرف سیاسی مقاصد کےلئے استعمال کرتے تھے اب سیاست اور اقربا پروری سے پاک ایک فلاحی منصوبہ ہے، آپ لوگوں کو چاہئے کہ اپنی حکومت کے ایسے منصوبوں کی نہ صرف تشہیر کریں بلکہ لوگوں تک اس کا حقیقی پیغام اور اس کی مقصدیت بھی پہنچائے۔

انہوں نے کہا کہ میں چترال کی بیٹی ہوں یہاں پلی بڑھی اور یہیں سے ہوکر ایوان بالا تک پہنچی ہوں مجھے یہاں کے مسائل کا مکمل ادراک ہے، اس سلسلے میں ہر فورم پہ آواز اٹھاوں گی۔
محترمہ فلک ناز چترالی نے خواتین کی سیاست اور ترقی پہ بات کرتے ہوئے کہا کہ چترال میں خواتین ونگ کی بنیاد میں نے رکھی ہیں اور آج جب میں ایوان اقتدار میں ہوں تو انشاء اللہ اپنی بہنوں اور ماؤں کی ترقی کےلئے کام کروں گی۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button