اپر چترالخبریںلاسپور

چترال کے دوردراز علاقوں میں ڈاک خانوں کے اندر سیونگ بینک کے اکاؤنٹ بند کرنا غریبوں کے ساتھ زیادتی ہے۔ حاصل مراد خان

چترال(بشیر حسین آزاد)چترال کے دوردراز علاقوں میں ڈاک خانوں کے اندر سیونگ بینک کے اکاونٹ بند کرنا غریبوں کے ساتھ زیادتی ہے۔غریب لوگ بڑے شہروں میں جاکر بینکوں کے سامنے خوار ہونگے اور ان کی زندگی بھر کی جمع پونجی ڈوب جائینگی۔یہ بات لاسپور

اپرچترال کے سیاسی اور سماجی کارکن حاصل مراد خان نے ایک اخباری بیان میں کہی ہے اُنہوں نے انکشاف کیا ہے کہ لاسپورکی1500آبادی نے اپنی12کروڑ روپے کی بچتیں ڈاک خانے کے سیونگ اکاونٹ میں رکھی ہوئی ہے ان میں دہی تنظیمات کے اکاونٹ بھی شامل ہیں ڈاک خانہ میں سب کے لئے سہولت ہے ڈاک خانے کا عملہ سبکو پہچانتا ہے بوڑھے،بیمار،خواتین اور طالب علم سب ڈاک خانے میں سہولت محسوس کرتے ہیں ان کو کسی بینک میں جانا پڑا تومالی خسارہ تین چار دنوں کی مشقت کے علاوہ ذلالت اور خواری کاسامنا کرنے پڑے گا۔عمران خان غریبوں کاہمدرد ہے ان کی حکومت میں غریبوں کودربدر نہ کیا جائے۔ٹرانسپیرینسی انٹرنیشنل اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی ڈاک خانوں سے بھاری رقوم کی منتقلی رکوانے کا حکم دیا ہے۔آڈیٹر جنرل نے بھی اس کا نوٹس لیا ہے اگر حکومت نے اپنی ضد نہیں چھوڑی تو یتیموں،بیواوں اور شہدا کے خاندانوں کی طرف سے عدالت میں جاکر حکم امتناعی حاصل کیا جائے گا۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button