اپر چترالخبریںسماجی

پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ماتحت ایک روزہ ورکشاپ۔

افگن رضا

نمائندہ خصوصی چمرکھن اپر چترال

 

بونی اپر چترال میں صوبائی ہنگامی ادارہ پی ڈی ایم اے کا متحت اسٹاک ہولڈر کیلے ایک روزہ ورک شاپ کا انعقاد کیا گیا۔اس ورک شاپ میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان نے شرکت کی اور ان کے ساتھ لائن اینڈ ڈپارٹمنٹ کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی ۔۔۔

ادارے کی طرف سے ڈپٹی جنرل افتاب ، انفارمیشن ٹیم ہیڈ وقاص، اسپیشل اسسٹنٹ فیصل اور دیگر افسران بھی مدغو تھے ۔۔

پروگرام کا اغاز تلاوت کلام پاک ہوا ، اور افتاب (اے ڈی، ڈی ار ایم) نے پی ڈی ایم اے کے متعلق بریفگ دی ، اور مہمانوں کو پروگرام میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔

فیصل نے پی ڈی ایم اے کے مختلف کاموں اوراصولوں سے منسلک ، چترال میں اس کے پروجیکٹس ، اور دیگر علاقوں میں کام اور ہنگامی افات سے نمٹنے سے متعلق بات کی ۔ ورک شاپ میں مختلف پمفلٹ تقسیم کۓ گۓ اور مختلف ادارون کے نمائندوں سے ان سے منسلک راۓ لی گئ۔۔

اس ورک شاپ میں ریسکیو کی ٹیم ، گلف پاکستان اور چترال کے نمائندے ، سوشل ویلفر ، وائلڈ لائف ڈپارمنٹ ، ایجوکیشن ڈپارمنٹ کے نمائندے اور سربراہاں نے شرکت کی ۔

اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان نے چترال بالخصوص اور پاکستان بالعموم میں ادارے کے کاموں کو سراہا اور۔۔اپنے خطاب میں کہا کہ جب بھی نے ان سے مدد کیلے اپیل کی ، جب انہیں آواز دی ، ادارے نے ہر وقت ہماری مدد کی ، اور ہم امید کرتے ہے کہ اداره اپنے کاموں کو چترال میں جاری رکھے گی ۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button