خبریںخواتین کا صفحہدروشصحتلوئیر چترال

خواتین میں چھاتی کی کینسر کی تشخیص اور علاج کے سلسلے میں کرنل مراد (لیٹ) مفت میموگرافی کا باقاعدہ آغاز تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دروش میں ہوگیا ہے۔

کلاش ویلیز اور آیون کی خواتین کا میموگرافی ٹسٹ بھی ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش میں ہوگا۔

اپر و لوئر چترال کے دور دراز علاقوں میں خواتین میں کینسر کی تشخیص اور علاج کےلئے امریکہ میں مقیم روزیمن شاہ انکی اہلیہ نگہت شاہ صاحبہ کے تعاون اور چترال اسکاؤٹس و ضلعی انتظامیہ کی اشتراک سے منعقد ہونے والے فری میموگرافی کیمپ کے چوتھے اور آخری مرحلے کا باقاعدہ آغاز تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دروش میں ہو چکا ہے۔

کیمپ میں کینسر کیئر ہسپتال لاہور کے ماہرین کی زیر نگرانی چالیس سال سے زائد عمر کی خواتین جنہوں نے خود کو رجسٹرڈ کروائیں ہیں، کی میموگرافی ٹیسٹ کی جا رہی ہیں۔

کرنل مراد (لیٹ ) فری میموگرافی کیمپ کے فوکل پرسن ڈاکٹر محیب اللہ کے مطابق ان کے پاس ایک سو پچاس سے زائد خواتین نے خود کو رجسٹرڈ کروائی ہیں اور کیمپ کے پہلے روز میں تقریباً 49 خواتین کا ٹیسٹ کیا گیا۔ پانچ روزہ کیمپ 13 اگست دوپہر چار بجے تک ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش میں اختتام پزیر ہوگا ۔

واضح رہے وادی کالاش اور آیون کے چالیس سال سے زائد عمر کے خواتین کی میموگرافی ٹسٹ بھی انہی دنوں ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش ہوگی۔ 

 لہذٰا وہ تمام خواتین جو رجسٹرڈ ہیں وہ میموگرافی کیمپ میں جاکر اپنا ٹیسٹ لازمی کروائیں۔ یہ نادر موقع ہے کہ میموگرافی جیسی مہنگی سہولت مفت میں فراہم کی جا رہی ہے لہٰذا اس موقع سے ضرور فائدہ اٹھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button