دروشلوئیر چترالنیا اضافہ

عشریت کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ

نو بچے اور تین عورتوں سمیت سولہ افراد زخمی۔ دو کی حالت تشویشناک

 

 پنجاب کے شہرگجرات سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی وین چترال جاتے ہوئے عشریت کے مقام پر حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ جس کے تیجے میں نو بچے، تین عورتیں اور چار مرد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے دو بچوں کی حالات نازک بتائی جاتی ہے جن کو  پشاور لے جایا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق بدقسمت وین میں ایک ہی خاندان کے اٹھارہ افراد سوار تھے۔ 

حادثہ کے بعد ریسکیو1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دروش منتقل کیا جبکہ دو بچوں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے کو ایمبولینسز کے زریعے پشاور کیلئے روانہ کردیا گیا۔ 

یاد رہے کہ غیر مقامی سیاحوں کے ڈرائیوروں میں سے اکثر پہاڑی علاقوں میں گاڑی چلانے کا تجربہ نہیں رکھتے، جس کی وجہ سے حادثات کے وقوع پذیر ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ غیر مقامی ٹور اپریٹرز/رینٹ اے کار کمپنیوں کو پابند کرنا چاہیئے کہ وہ  پہاڑی علاقوں میں گاڑی چلانے کیلئے تجربہ کار بھرتی کریں تاکہ اس  طرح کے المناک حادثات سے بچا جاسکے۔  

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button