خبریںدروشلوئیر چترال

"وزیراعظم پاکستان کا منصوبہ برائے فروغ گھریلو مرغبانی "کے تحت لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی چترال میں مرغیوں کی تقسیم۔

"وزیراعظم پاکستان کا منصوبہ برائے فروغ گھریلو مرغبانی” کے تحت لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی چترال میں مرغیوں کی تقسیم۔

   (نمائندہ چمرکھن) لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیپارٹمنٹ چترال کی زیر نگرانی آج لوئر چترال کے مختلف مقامات پر مستحق خاندانوں میں مرغیوں کی تقسیم کی گئیں۔ جس میں ضلعی انتظامی افسران، لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیپارٹمنٹ کے حکام، علاقہ عمائدین کے علاوہ حکمران جماعت کے مقامی رہنما و کارکنان نے بھی شرکت کیں۔

 

 چمرکھن گروپ کو اس منصوبے اور حالیہ منعقدہ تقریبات کی تفصیلات بتاتے ہوئے لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیپارٹمنٹ لوئر و اپر چترال کے پبلک ریلیشنز آفیسر جناب نیاز الدین نے کہا کہ یہ منصوبہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے زرعی و گھریلو مرغبانی و لائیو اسٹاک ایمرجنسی کا حصہ ہے جسے وزیراعظم پاکستان کا منصوبہ برائے فروغ گھریلو مرغبانی کہا جاتا ہے،

اس منصوبے کے تحت مرغبانی میں دلچسپی رکھنے والے فی خاندان کو مرغیوں کا ایک یونٹ دیا جاتا ہے اور فی یونٹ میں پانچ انڈے دینے والی مرغیاں اور ایک مرغا شامل ہوتا ہے۔

2019 میں یہ منصوبہ شروع کیا گیا تھا، یہ منصوبہ کسی مستحق یا خصوصی قسم کے خاندانوں کےلئے مخصوص نہیں بلکہ مرغبانی میں دلچسپی رکھنے والے کسی بھی خاندان کےلئے خالصتاً پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر تھا۔ اور اسے متعلقہ محکمے نے صوبائی سطح پر پہلے آئیے پہلے پائیے ہی کی بنیاد پر مشتہر کیا تھا۔ اس وقت درخواستیں وصول کرتے ہوئے مبلغ 1050 روپے فیس وصول کیا گیا تھا۔ جبکہ چترال میں جب یہ منصوبہ شروع کیا گیا تو صرف درخواستیں وصول کرکے ان کے نام کا اندراج کیا گیا تھا،

اب جبکہ درخواست گزاروں کے ناموں کی منظوری دی گئی ہیں تو ان کو بذریعہ فون آگاہ کرکے ان سے مبلغ 1050 فیس بھی وصول کی گئیں۔ اپر اور لوئر چترال کےلئے 2300 یونٹس کی منظوری دی گئی ہیں 1300 یونٹس لوئر چترال کےلئے جب کہ 1000 یونٹس اپر چترال کےلئے ہیں۔ لوئر چترال میں آج دروش، آیون اور چترال ٹاؤن میں یہ یونٹس تقسیم کئے گئے۔اور مذید تقسیم کئے جائیں گے۔ چترال ٹاؤن میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حفیظ اللہ نے اس منصوبے کا افتتاح کیا، ان کے ساتھ ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر شیخ اور پبلک ریلیشنز آفیسر نیاز الدین اس تقریب میں شریک تھے۔

دروش میں اے سی دروش عبدالحق نے مذکورہ منصوبے کا افتتاح کیا۔ پیر سے اپر چترال میں بونی اور مستوج کے مقامات پر اس منصوبے کے افتتاحی تقریبات ہوں گے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button