چترالیوں کی کامیابیخبریںدروشلوئیر چترال

چترال کے قابل فخر سپوت تاشفین سعید "The Royal Military Academy Sandurt UK” سے پاس آؤٹ ہوئے۔

 

چترال لوئیر دروش سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے کیڈٹ تاشفین The Royal Military Academy Sandhurst UK سے پاس آؤٹ ہوئے۔ 

واضح رہے تاشفین سعید 143 پی ایم لانگ کورس میں پاکستان فوج میں کمیشن حاصل کیا تھا۔ اپنے کورس میں شاندار کارکردگی دکھانے پر پاک فوج کی جانب سے انہیں The Royal Academy Sandhurt بھیج دیا گیا تھا۔ وہیں سے انہوں نے ایک سالہ کورس مکمل کرنے کے بعد آج پاس آوٹ ہوگئے۔ 

۔ The Royal Military Academy Sandurt UK کے تقریب پاسینگ آؤٹ میں یونائیٹڈ کنگڈم کے وزیراعظم جانسن بطور خاص مہمان شریک ہوئے۔ 

واضح رہے تاشفین سعید The Royal Military Academy Sandurt UK سے پاس آؤٹ ہونے واحد چترالی آفیسر ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ 

تاشفین سعید گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے لیکچرر اجمل سعید صاحب کے چھوٹے بھائی ہیں ۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button