شوبز

بچوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کی ویڈیو شیئر کرنے پر نیوز کاسٹر پر تنقید

بظاہر خستہ حال پل سے گاڑی کو گزار کر بچوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کی ویڈیو کو شیئر کرنے پر نیوز کاسٹر سیدہ اقرا بخاری پر تنقید کی جا رہی ہے۔

سیدہ اقرا بخاری نجی چینل پر نیوز کاسٹر ہیں اور حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں ایک خاتون بظاہر خستہ حال پل سے گاڑی کو بچوں  منع کرنے کے باوجود گزارتی دکھائی دیں اور اس دوران بچوں کے چیخنے، چلانے کی آوازیں بھی سنائی دیں۔

 

 

گرچہ ویڈیو سے یہ معلوم نہیں ہوتا کہ وہ ان کی اپنی ہی ویڈیو ہے یا کسی اور کی بنائی گئی ویڈیو کو انہوں نے شیئر کیا۔

تاہم مذکورہ ویڈیو کو شیئر کرنے پر ان پر تنقید کی جا رہی ہے اور بعض لوگوں کا خیال تھا کہ وہ ان کی اپنی ہی ویڈیو تھی۔

سیدہ اقرا بخاری نے جس ویڈیو کو شیئر کیا، اس میں ایک خاتون کو سیاحت کے دوران گاڑی کو بظاہر ایک خستہ حال پل سے گزارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون بچوں کے منع کرنے کے باوجود بضد ہوکر گاڑی کو پل سے گزارتی ہیں اور اس دوران بچوں کے چیخنے و چلانے کی آوازیں بھی سنائی دیتی ہیں۔

ویڈیو میں بچوں کی جانب سے خاتون کو سمجھاتے ہوئے سنا جا سکتاہے کہ مذکورہ پل پیدل چلنے والے افراد کے لیے ہے اور وہاں سے گاڑی نہیں گزاری جا سکتی لیکن اس کے باوجود خاتون وہاں سے گاڑی گزارتی ہیں۔

ویڈیو کے دوران بچوں کے چیخنے کی آوازیں صاف سنائی دیتی ہیں جو مذکورہ خاتون کو والدہ کہہ کر سمجھاتے رہے کہ پیدل چلنے والوں کے پل سے گاڑی کو نہ گزاریں مگر وہ بعض نہیں آتیں۔

سیدہ اقرا بخاری نے مذکورہ ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اپنی ماں کو اتنا ہلکا نہ لیں‘ اور ساتھ ہی انہوں نے کسی بچے کا نام لکھتے ہوئے ان سے پیار کا اظہار بھی کیا۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button