تعلیمچترالیوں کی کامیابیخواتین کا صفحہلٹکوہ

چترال کی بیٹی ساجدہ مومن کا بڑا اعزاز

پاکستان سمیت دنیا بھر میں چترال کو اپنی خوبصورتی ، ثقافت اور امن کی وجہ سے ایک مخصوص مقام حاصل ہے۔

قدرتی وسائل سے مالامال مگر بدقسمتی سے ترقی کے لحاظ پسماندہ ہے۔ لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے لوگوں کو کوئی بھی ہرگز پسماندہ نہیں کہہ سکتا۔

شرحِ خواندگی کے لحاظ سے پاکستان کے کئی شہروں سے آگے ہیں۔ خواتین میں شرح خواندگی کے لحاظ سے چترال کا شمار صوبہ خیبر پختونخوا میں پہلے نمبر پر ہوتا ہے۔

چترال کو کئی باصلاحیت ، محنتی اور قابل بیٹیوں کو جنم دینے میں بہت سے شہروں سے آگے ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ چترال کی بیٹیاں اگرچہ محدود وسائل ہونے کی وجہ سے وہ سنگ میل عبور نہیں کرپارہی ہیں جو پاکستان کے شہری علاقوں کی بیٹیاں کر پارہی ہیں۔ لیکن حال ہی میں لوئیر چترال کے خوبصورت وادی کریم آباد سے تعلق رکھنے والی بیٹی ساجدہ مومن دختر سید مومن شاہ وہ سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہوگئی جن کے لئے پاکستان بھر سے سینکڑوں بچیاں نے قسمت آزمائی تھیں۔ ھماری بیٹی ساجدہ مومن نے سب کو پیچھے چھوڑ دی۔ 

جہاں ہاں ! مس ساجدہ مومن عالمی شہرت یافتہ Teesside University برٹش کونسل ویمن ان STEM اسکالر شپ 2021 اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ 

اس اسکالر شپ کو حاصل کرنے کے لئے پاکستان سمت دنیا بھر سے سینکڑوں طالبات محنت کرتے ہیں ۔ 

۔ Teesside University برٹش کونسل ویمن ان STEM اسکالر شپ کے محترمہ ساجدہ مومن UK کے کسی عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹی سے انوائیرمنٹل مینیجمینٹ (Environmental Management) میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کریگی۔ 

واضح رہے مس ساجدہ مومن یوتھ ایکسچینج اینڈ اسٹڈی پروگرام  امریکہ کے ALUMNI ہیں ۔

چمرکھن گروپ ڈاٹ کام  چترال کی قابل فخر بیٹی ان کی عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button