نیا اضافہ

لانس نائیک حضرت الدین شہید فری میموگرافی کیمپ گرم چشمہ میں 122 خواتین کی میموگرافی ٹیسٹ کی گئیں۔ ٹیم اپر چترال بونی روانہ ڈاکٹر نوید

 

    چمرکھن ڈاٹ کام سے ڈاکٹر نوید گرم چشمہ سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  چترال میں چالیس سال سے زائد عمر کی خواتین کےلئے مفت میموگرافی ٹیسٹ کے سلسلے میں کیمپس کے انعقاد کےلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گرم میں منعقدہ لانس نائیک حضرت الدین (شہید ) فری میموگرافی کیمپ کے اخری دن تک 122 خواتین کی میموگرافی ٹسٹ مکمل ہوگئیں۔

انہوں نے مزید کہا ماہرین ٹی ایچ کیو ہسپتال گرم چشمہ میں کیمپ مکمل کرنے کے بعد اپر چترال بونی روانہ ہوگئے ہیں ۔ فری میموگرافی کا تیسرا کیمپ نائب صوبیدار ظفر مراد شہید کے نام پر ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی میں رکھا گیا ہے۔ جو 02 اگست سے 04 اگست تک جاری رہے گا۔ 

واضح رہے فری میموگرافی کیمپ چترال کے فخر سپوت روزیمن شاہ اور انکی اہلیہ نگہت اکبر شاہ کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ 

چمرکھن ڈاٹ کام امریکہ میں مقیم چترالی خاندان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button