اپر چترالسیاست

اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر میں مسلم لیگ "ن” اپر چترال کا ایک اہم اور منظم اجلاس منعقد ہوا۔

بونی (ذاکر زخمی ) آج مورخہ 29 جولائی بروز جمعرات بونی میں پرنس سلطان الملک کی دعوت پر ان کی دولت کدے میں زیر صدارت حاکم علی ایڈوکیٹ نائیب صدر پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبر پختونخوا منعقد ہوا ،

اجلاس میں اپر چترال کے دور دراز سے نمائندگان، کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کئے ،مولانا عمران احمد کی تلاوت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا۔

اجلاس کی اعراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے پرنس سلطان الملک نے کہا کہ اپر چترال کی قیام سے پہلے 2017 میں ضلع چترال کیلئے ایک نام نہاد کابینہ سازی عمل میں لائی گئی تھی جو اپنی قیام سے اب تک پوری ضلع میں نہ کوئی میٹنگز منعقد کراسکی اور نہ ہی ضلعی سطح پر پارٹی کیلئے گراس روٹ لیول پر تنظیم سازی کا قیام عمل میں لا سکی انکی اس نااہلی اور نالائقی کیوجہ پارٹی کو 2018 کے الیکشن میں بدترین شکست ہوئی ، الیکشن کے بعد بھی موجودہ کابینہ بدستور اپنی نااہلی اور نالائقی دور کرنے کے بجائے ورکروں کو مزید آپس میں الجھا کر تقسیم در تقسیم کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ، پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر الیکشن میں بدترین شکست کے بعد بھی اب تک اپنی شکست کے اسباب جاننے کی کوشش تک نہیں کئے حد یہ ہے کہ سابقہ ٹکٹ ہولڈر اور موجودہ کابینہ ابھی تک خواب خرگوش میں سوئے ہوئے ہیں ،

ستم ظریفی یہ ہے کہ ان کے کرنے کے کام ایک ورکر پارٹی کی بقاء و استحکام اور ورکروں کو دوبارہ یکجا کرکے ان میں جان ڈالنے کی کوشش کرنے پر ان کو انکاریچ/ شاباش دینے کے بجائے ان کے کام میں کیڑے ڈھونڈ نے کی کوشش کی جارہی ہے ، اب چونکہ ضلع چترال انتظامی طور پر دو حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے ، ہم لوگ ضلع اپر چترال کے نام سے انتظامی طور پر الگ ہوچکے ہیں ، دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی اس انتظامی تقسیم کے بعد اپنی اپنی پارٹیوں کی سیٹ اپ بنا چکے ہیں ،

لہذا ہم مسلم لیگ ن اپر چترال بھی اپنی صوبائی اور مرکزی قائدین خصوصاً صوبائی صدر محترم امیر مقام صاحب سے گزارش کرتے ہیں اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی تشریف لاکر اپر چترال کیلئے علحیدہ کابینہ سازی کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ ورکرز آنے والے بلدیاتی الیکشن کیلئے یکسو ہوکر اپنی انتخابی مہم شروع کر سکیں ،

دیگر مقررین رحمت علیم میکی بونی، عظمت اللہ تورکہو،سید سردار حسین ریشن،وزیر علی شاہ کوراع، شجاع احمد کوشٹ، ظفر حسین ملکہو ، عارف اللّٰہ زئیت ، احمداللہ تورکہو ، ذاکر زحمی تورکہو ، مولانا عمرآن تورکہو ، سلامت خان بونی ، سرفراز خان لاسپور ،ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹرمیر ولی اوی و دیگر مقررین نے بھی فوری طور پر اپر چترال کیلئے علحیدہ کابینہ سازی پر زور دینے۔

تحریک تحفظ حقوق اپر کے صدر مختار احمد اس میٹنگ کو وقت کی ضرورت قرار دیکر اسے علاقے کے لیے نیک شگون قرار دی۔

آخر میں صدر محفل حاکم علی ایڈوکیٹ بونی نے شرکاء کو یقین دلایا کہ وہ ایک ہفتے کے اندر صوبائی صدر امیر مقام صاحب سے بات کرکے انکو بونی آنے کی دعوت دیگا ، جب تک کابینہ سازی کا عمل پورا نہیں ہوگا تب تک اپر چترال کیلئے ایک رابطہ کمیٹی کاقیام عمل میں لایا گیا جس کی سرپرستی پرنس سلطان الملک کریں گے ان کے ساتھ دیگر کمیٹی کے ممبران درج ذیل ہیں،ظفر حسین موڑکھو،ذاکر محمد زخمی تورکھو،غلام اولئیا،مولانا عمران احمد تورکھو اور شیرفراز لاسپور

 

 

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button