اپر چترالچترالیوں کی کامیابیخواتین کا صفحہ

چترال کی بیٹی رخسانہ جبین کا بڑا اعزاز

اپر چترال کی قابلِ فخر بیٹی رخسانہ جبین عالمی شہرت یافتہ جامعہ "دی یونیورسٹی آف ملبورن آسٹریلیا ” سے ڈیویلپمنٹ اسٹیڈیز میں ماسٹرز کی ڈگری کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔ 

 واضح رہے کہ رخسانہ جبین زمانہ طالب عملی میں اپنی کلاس میں ھمیشہ سے ایک قابل طالبہ رہی ہے۔ گورنمنٹ فرنٹیئر کالج فار ویمن پشاور سے بی اے کی ڈگری حاصل کرنے کے پشاور یونیورسٹی سے انگریزی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ 

رخسانہ جبین کو چترال سے پہلی بیوروکریٹ خاتون بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ انہوں نے پی ایم ایس کرنے کے بعد مختلف انتظامی عہدوں پر فائز رہی ہے۔ آپ چترال سے پہلی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال کے عہدے پر کامیابی سے خدمات سر انجام دے چکی ہے۔ 

محترمہ رخسانہ جبین چترال کے قابل سپوت سابق اسسٹنٹ کمشنر دروش بشارت احمد صاحب کی اہلیہ ہیں۔ 

چمرکھن ڈاٹ کام قوم کی اس ہونہار بیٹی، اس کے خاندان سمیت اساتذہ کرام کو عظیم کامیابیوں پر مبارکباد پیش کرتا ہے اور ان کے روشن مستقبل کے لئے دعاگو ہے، بے شک مس رخسانہ  جبین ان تمام طالبات کیلئے مثال ہے جو تعلیم کے میدان میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھنے کی خواہشمند ہیں۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button