اپر چترالخبریں

یارخون اناوچ پل مسافر گاڑی حادثے کے متاثرہ خاندانوں میں چترال انفارمیشن اینڈ ہیلپنگ گروپ کے تعاون اور مخیر افراد کی تعاون سے رقوم تقسیم، لواحقین کے بچوں کی تعلیمی اخراجات بھی مخیر حضرات اٹھائیں گے ۔

یارخون اناوچ پل مسافر گاڑی حادثے کے متاثرہ خاندانوں میں چترال انفارمیشن اینڈ ہیلپنگ گروپ کے تعاون اور مخیر افراد کی مدد سے امدادی رقوم تقسیم۔۔ لواحقین کے بچوں کی تعلیمی اخراجات بھی مخیر افراد اٹھائیں گے۔۔۔

چترال انفارمیشن اینڈ ہیلپنگ گروپ کی جانب سے یارخون اناوچ میں مسافر گاڑی حادثے میں جانبحق افراد کے لواحقین ساتھ ہمدری اور ان کی نفسیاتی بحالی کے حوالے سے تقریب اپر چترال بونی میں منعقد ہوئی۔۔

ایس پی انو سٹگیشن خالد خان،ڈاکٹر عبد لکریم ایس۔ڈی۔پی۔او مستوج محی الدین،علاو الدین عرفیؔ، اور ذاکر محمد زخمیؔ خطیب شاہی مسجد نے شرکت کی۔

شراکا نے محمد ضیا سالکؔ ، جن کا تعلق ان کا لوٹ اویر سے ہے، کا شکریہ ادا کیا جو مشکل کی گھڑی میں لواحقین کا ساتھ دیا۔

انھون نے چترال ار گلگت کے مخیر اور مخلص لوگوں کو ایک گروپ میں جمع کرنے پرمحمد علی مجاہدؔ اور فضل الرحمٰن شاہدؔ کے کاوشوں کو سراہا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کی۔

خطیب شاہی مسجد چترال خلیق الزمان نے متاثرہ خاندانوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ متاثرہ بچے،بچیوں کی تعلیم میں کوئی مسلہ نہیں ہو گا اور مخیر حضرات کی مدد سے سال سے دس سال تک تعلیمی اخراجات وہ برداشت کریں گے۔۔انھوں نےدیار غیر میں رہتے ہوئے چترال کے لیے خدمات پر محمد ضیا سالکؔ کو خراج تحسین پیش کیا ۔۔

تقریب کے اختتام پر لواحقین کی بحالی کے لیے لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔ اور ان میں نقد امداد تقسیم کی گئی۔۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل چترال ٹاوں سے یارخون جانے والی مسافر گاڑی اوناچ کے مقام پر پل کراس کرتی تھی دریا میں گر گئی تھی جس میں خواتین سمیت آٹھ مسافر جاں بحق ہوئے تھے۔۔۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button