اپر چترالخبریںسماجیصحتلوئیر چترال

الخدمت ڈائیگناسٹک سینٹر چترال کو جلد جدید سٹی اسکین مشین فراہم کی جائے گی۔پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الدین

الخدمت ڈائیگناسٹک سینٹر چترال کو بہت جلد جدید سٹی اسکین مشین فراہم کی جائے گی، پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الدین
چترال(ذرائع الخدمت) الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن پاکستان کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الدین اور جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان شاہد اقبال نے گزشتہ روز الخدمت ہسپتال چترال اور     الخدمت ڈائیگناسٹک سینٹر چترال کا دورہ کیا۔ ڈائیگناسٹک سینٹر کو مذید اپ گریڈ کرنے کے حوالے سے اجلاس بھی ہوا جس میں پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الدین اور جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان شاہد اقبال کے علاوہ صوبائی ہیلتھ منیجر ڈاکٹر شکیل احمد اور صدر الخدمت فاؤنڈیشن چترال نوید احمد بیگ کے علاوہ دیگر ذمہ داران بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں ڈائیگناسٹک سینٹر کو مزید فعال اور اپ گریڈ کرنے حوالے سے اہم فیصلے ہوئے۔ سینٹر کو جدید سٹی اسکین مشین فراہم کی جائے گی تاکہ مریضوں کی تشخیص بروقت ممکن ہو سکے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button