اپر چترالخبریںخواتین کا صفحہسیاستلوئیر چترال

سینیٹر فلک ناز چترالی کی وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات

سینیٹر فلک ناز چترالی کی وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات، چترال میں تعمیر و ترقی اور دیگر مسائل پر گفتگو۔
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان سے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹر فلک ناز چترالی نے ملاقات کی، جہاں چترال کی تعمیر و ترقی اور دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئیں۔ سینیٹر صاحبہ نے لواری سے لے کر شندور تک سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور کیلاش ویلی میں سڑکوں کی تعمیر کےلئے زمین خریداری کےلئے بجٹ میں فنڈز مختص کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ اور وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ ان کے سیاحتی ویژن کی تکمیل کےلئے چترال میں سڑکوں کی انفراسٹرکچر کا بہترین ہونا ناگزیر ہے۔وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ حالیہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے سیاحتی شعبے میں مثبت تبدیلی آئی ہے اب مقامی سیاحوں کے علاوہ غیر ملکی سیاحوں کی بھی بڑی تعداد پاکستان کے سیاحتی مقامات کا رخ کر رہی ہیں۔                               جس کا مثبت اثر مقامی معیشت پہ بھی پڑ رہا ہے۔
سینیٹر فلک ناز چترالی نے چترال میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات سے متعلق رپورٹ بھی وزیراعظم کو پیش کیں۔ جس پر وزیراعظم نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی روک تھام کےلئے خصوصی توجہ دینے کی یقین دہانی کرائی۔
اس کے علاوہ سینیٹر صاحبہ نے اپر چترال ریشن کے مقام پر دریائے یارخون کی کٹاؤ کی وجہ سے مرکزی سڑک، لوگوں کے گھر زرعی زمینات اور میوہ جات کے دریا برد ہونے کے بارے میں وزیراعظم کو آگاہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں فوری اقدامات اٹھانے کی درخواست کیں، جس پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کرنے کا حکم دے دیا

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button