اپر چترالتورکھوخبریںلاسپورمستوجموڑکھو

ڈپٹی کمشنر اپر چترال پریس ریلیز

ڈپٹی کمشنر اپر چترال پریس ریلیز۔ قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد۔۔ صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے احکامات کی روشنی میں قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کاروائی کا فیصلہ۔۔   

اس حوالے سے ایک اہم میٹنگ زیر صدارت شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں سب ڈویژنل پولیس آفیسر مستوج، سب ڈویژنل آفیسرز سی،اینڈ،ڈبلیو اپر چترال، تحصیل میونسپل آفیسر موڑکہو/تورکہو،تحصیلدار مستوج/موڑکہو/تورکہو اور تحصیلدار محکمہ بندوبست اپر چترال نے شرکت کیں۔ میٹنگ میں سرکاری اراضیات، اولڈ سرکاری روڈز،کھیلوں کے میدان العرض وہ تمام سرکاری جگہے جہان تجاوز کنندگان غیر قانونی طور پر قابض ہیں کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔اے،سی مستوج نے تمام شراکاء کو حکم دیا کہ وہ سرکاری سڑکوں سے متعلق ریکارڈ جلد از جلد محمکہ بندوبست اپر چترال سے حاصل کریں تاکہ ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد تجاوز کنندگان کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button