چترال اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام عطیہ خون کے حوالے سے”بلڈ کیمپنگ ویک 2021″ کا انعقاد۔
چترال اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے عطیہ خون کے۔ حوالے سے بلڈ کیمپنگ ویک 2021 کا باقاعدہ آغاز گزشتہ روز پشاور میں کیا۔ بلڈ رجسٹریشن میں مختلف نجی و سرکاری جامعات، کالجز اور
انسٹیٹیوٹس کے طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
بلڈ کیمپنگ اور رجسٹریشن کے افتتاحی پروگرام میں صدر چترال اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن خالق داد اور کابینہ ممبران کے علاوہ مختلف ہاسٹلز میں رہائش پزیر طلباء شریک ہوئے۔ عطیہ خون کی ضرورت و اہمیت کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے صدر و دیگر طلباء نے اس بات کی یقین دہائی کرائی کہ پشاور کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج چترالی مریضوں کو خون کی فوری فراہمی کےلئے اپنی بہترین کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
تبصرہ