اپر چترالخبریںسماجیسیاستمستوج

گھر دریا برد ہو گئے، بچی کھچی زمین پر حکومت نے متبادل سڑک بنادی،متاثرین ریشن کی دکھوں کا مداوا کیا جائیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال

گھر دریا برد ہو گئے، بچی کھچی زمین پر حکومت نے سڑک بنا دی، متاثرین ریشن کی دکھوں کا مداوا کیا جائے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس
پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کے صدر امیر اللہ اور نائب صدر ابوللیث رامداسی نے چترال (ویب ڈیسک)چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت اور دیگر فلاحی اداروں سے مطالبہ کیا کہ متاثرین ریشن کی دکھوں کا فوری مداوا کیا جائے۔ حکومتی عدم توجہ کی وجہ سے کئی خاندان بے گھر ہو گئے۔چترال مستوج روڈ دریا برد ہو گیا۔ جن کے گھر اجڑ گئے انہی کی بچی کھچی زمینوں پر حکومت نے متبادل سڑک بنا دی جس کی وجہ سے وہ لوگ دوہرے نقصان کا شکار ہو گئے۔ اور بدلے میں ابھی تک حکومتی و دیگر رفاحی اداروں کی جانب سے فوڈ آئٹمز اور چند خیموں کے علاوہ    کچھ بھی امداد نہیں ملا۔
انہوں نے پرزور مطالبہ کیا کہ جن کے گھر متاثر ہوئے ہیں، جن کی زمین پہ متبادل سڑک بنی ہے، اور جن کی زرعی زمینات و باغات متاثر ہو گئے ہیں، ان تمام لوگوں کو فی الفور مناسب معاوضہ ادا کیا جائیں۔ اور علاقے کو مزید نقصان سے بچانے کےلئے مضبوط بنیادوں پر پشتون کی تعمیر کےلئے فوری منصوبہ بندی شروع کی جائیں تاکہ دریا میں پانی کم ہونے کے ساتھ ہی پشتوں پر کام شروع ہو سکے۔
انہوں نے اس بات پر بھی تاسف کا اظہار کئے کہ آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ AKAH نے اپر چترال کے کئی مقامات پر مختلف منصوبوں کےلئے ٹینڈرز طلب کئے ہیں لیکن شدید متاثر ریشن کےلئے ایک بھی منصوبہ شامل نہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کئے کہ اشارہ ہذا ریشن کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر حفاظتی پشتے تعمیر کرنے کی منظوری دے کر کام کا آغاز کرے گا۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button