اپر چترالتاریخ اور ادبگلگت بلتستان

کھوار اور گل اعظم خان کے مداحوں کے لئے خوشخبری ، گلگت بلتستان اسمبلی میں مسلم لیگ "ن” کے پارلیمانی لیڈر غلام محمد نے گل اعظم کے آخری آرام گاہ کی تزئین و آرائش اور محفوظ بنانے کا اعلان کردیا۔

کھوار اور گل اعظم خان کے مداحوں کے لئے خوشخبری ، گلگت بلتستان اسمبلی میں مسلم لیگ "ن” کے پارلیمانی لیڈر غلام محمد نے گل اعظم کے آخری آرام گاہ کی تزئین و آرائش اور محفوظ بنانے کا اعلان کردیا۔

   گزشتہ دنوں برادرم محمد علی نے یاسین (بران دست ) سے چمرکھن گروپ میں کھوار زبان کے مشہور شاعر گل اعظم خان گل المعروف پھورولیکو ژاؤ کے آخری آرام گاہ کی خستہ حالی کے بارے میں پوسٹ کیا تھا، اس خبر کو پڑھنے کے بعد یاسین سے ممبر گلگت بلتستان اسمبلی غلام محمد (پارلیمانی لیڈر مسلم ن) نے چمرکھن گروپ کے سی ای او شجاعت علی بہادر سے براہ بذریعہ ٹیلفون رابطہ کرکے اس بات کا اعلان کیا کہ وہ گل اعظم خان گل کے مرقد کی تزئین و آرائش اور اسے محفوظ بنانے کےلئے تیار ہے اور بہت جلد اس پہ کام شروع کرے گا۔ ہم اہل کھوار اور گل اعظم خان گل کے مداحوں کی جانب سے جناب غلام محمد صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ 

    محمد علی کے پوسٹ پہ جناب نور شمس الدین صاحب نے ایک اور مرقد کی تصویر لگاتے ہوئے نشاندہی کی ہے کہ گل اعظم خان گل کی آخری آرام گاہ وہ نہیں جس کی نشاندہی محمد علی نے کی ہے البتہ یہ دونوں قبر ایک ہی قبرستان میں موجود ہیں۔   

  یہاں ہم گلگت خصوصاً غذر میں موجود اہل کھوار سے درخواست کرتے ہیں کہ برائے مہربانی وہاں کے معتبرات کی رہنمائی سے گل اعظم خان گل کی قبر کی درست نشاندہی کی جائیں تاکہ کھوار زبان کے اس عظیم شاعر کے آخری آرام گاہ کو ورثے کی شکل میں محفوظ بنایا جا سکے

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button