اپر چترالتورکھو

اجنو تورکھو سینو لیپورڈ فاؤنڈیشن (SLF) کے نصب کردہ نو سولر پلیٹس ہوا میں گئے۔

تورکھو(ذاکر زخمی ) دو سالوں سے ایس ایل ایف گاوں اجنو تورکھو میں مختلف پراجیکٹ پر کام کرچکے ہیں ۔کمیونٹی شئیرنگ کے ساتھ حفاظتی پشتہ،مال مویشیوں کے لیے بھاڑ وغیرہ پر فاونڈیشن کام کر چکا ہے۔

ادارہ اور کمیونٹی معیار پر کتنی توجہ دی یہاں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ گزاشتہ اکتوبر2020 میں اجنو رامینچ کے 17گھرانوں کی اب نوشی/آب پاشی کے سولر سسٹم کے لیے 1200000لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ کرکے پروجیکٹ مکمل کی اور تقریبا” 150000 ایک لاکھ پچاس ہزار کمیونٹی شئیرنگ کے ساتھ پروجیکٹ کی مالیت 1350000 روپے تک پہنچی۔ستم ظریفی یہ ہے کہ اتنی رقم خرچ کرنے کے باوجود ادرہ معیار کو مکمل نظر انداز کیا۔

جس کا نتیجہ بغیر کسی کو فائدہ پہنچے چند دن پہلے9 سولر پلیٹس ہوا کی معمولی دباو کے نذر ہو گئے اور سولر پلٹ ہوا کی دوش میں بکھر کر شسکت وریخت کے بعد ناکارۂ ہوگئے۔ یوں ادرہ کی ساری محنت ،فنڈز اور کمیونٹی شئیر سب ناتجربہ کاری کے نذر ہوئے۔ اگر یہ اپنے ادارے کی نیک نامی اور عوام کو فائدہ پہنچانے میں مخلص ہوتے تو آج اجنو رامنیچ کے 17گھرانوں کو اب نوشی بلکہ آب پاشی کے لیے بھی پانی کا سہولت میاثر آتے دعائیں دیتے ادارے کی نیک نامی ہوتی۔اب ادارے کی ایک زمہ دار سے رابطے پر زمہ داری لینے اور انہیں دوباہ فعال بنانے سے گریزان ہے حالانکہ انہیں پہلے کام کی معیار کو دیکھنا تھا اور ٹھیکدار کو پابند بنانا تھا کہ اس طرح غیر معیاری کام کے نتجے اگر کوئی مسلہ پیدا ہوتا ہےتو ان کے زمہ داری ٹھیکدار پرعائد ہوتی اور وہ مخصوص مدت کے اندر کوئی مسلہ پیش آنے پر نقصان کا ازلہ کرتے لیکن رابطے پر کوئی مدد فراہم کرنے پر صاف انکاری ہے۔اس وقت 9 سولر پلیٹس منفی کرکے بچے ہوئے پلیٹس دوبارہ جوڑ دی گئی ہے جو مطلولبہ پاور مشین کو مہایا نہیں کر رہی ہے اور پانی کا دباو غیر تسلی بخش ہے اور کنواں کے لیے بورینگ بھی نا مکمل ہے ۔

علاقے کے استفادہ کنندہ گان ادارے اور ضلعی انتظامیہ اپر چترال سے مطالبہ کرتے ہیں کہ معاملے کی صاف بنیاد پر انکوئری کرکے متاثرین کی داد رسی کی جائے۔ تاکہ عوام کااعتماد ادارے پر بحال ہو سکے اور 1350000 روپے کے خطیر رقم ضایع نہ ہو جائے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button