خبریںصحت

۔۔پریس ریلیز۔۔۔۔

کوالیفائڈ فیکلٹی کا کالجوں میں نہ بجھوانا اور نان کوالیفائڈ لوگوں کو کالجوں سے نہ نکالنا, انتہائی افسوس ناک ہے۔ترجمان۔۔خیبر پختونخواہ نرسز الائنس

خیبرپختونخواہ میں نرسنگ ڈگری پروگرام شروع کرنے کےبعد گورنمنٹ نرسنگ کالجز کی وہ فیکلٹی جو پاکستان نرسنگ کونسل اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے قوانین پر پورا نہیں اترتی,اور ایک سمسٹر مکمل ہونے کے باوجود بھی کوالیفائڈ فیکلٹی کا کالجوں میں نہ بجھوانا اور نان کوالیفائڈ لوگوں کو کالجوں سے نہ نکالنا, انتہائی افسوس ناک ہے۔

 


پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی اس معاملے میں مکمل فیل ہوچکی ہے اور نرسنگ سٹوڈنٹس کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جارہا ہے۔

پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی PHSA کے پاس کوالیفائڈ لوگوں کی درخواستیں عرصہ دراز سے پڑے رہنے کے باوجود ,نان کوالیفائڈ اور اپنے دلعزیز لوگوں کو راتوں رات NOCs جاری کرنا افسوسناک اور شرمناک ہے۔یہ نرسنگ پروفیشن کا مذاق اور نرسنگ طلبا کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جارہاہے۔

خیبرپختونخواہ نرسز الائنس اس کے خلاف بھر پور آواز اٹھاۓ گی اور نرسنگ طلباکی مستقبل سے کسی کو کھیلنے نہیں دےگی۔

پرراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی خود ایک ریاست بن چکی ہے, جو کسی قانون اور قاعدے کو نہیں مانتی, اس کا ثبوت یہی ہے, کہ پاکستان نرسنگ کونسل سے متعدد بار پبلک ہیلتھ سکولز کے فیکلٹی کے بارے میں بھی ان کے پاس خطوط آچکے ہیں,جس پر عمل درآمد نہیں ہوا, بلکہ ریجکٹ کیا گیا , نرسنگ کالجز فیکلٹی کےلیے کریٹیریا موجود ہونے کے باوجود ردی کے ٹھوکری میں پھینکنا افسوس ناک ہے۔

ہیلتھ منسٹر صاحب اور سیکرٹری ہیلتھ صاحب سے فوری اس پر انکوائری اور ایکشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔

 

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button