اپر چترالسیاست

عوامی مسلم لیگ ضلع اپر چترال کے صدر سید احمد حسین شاہ کی وزیر زادہ سے ملاقات

   عوامی مسلم لیگ ضلع اپر چترال کے ضلعی صدر اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت سید احمد حسین شاہ نے آج وزیر اعلیٰ کے پی کے کے مشیر برائے اقلیتی امور جناب وزیر زادہ سے ان کے دفتر واقع پشاور میں ملاقات کیں۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ چترال اور خصوصاً اپر چترال کے جملہ مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ احمد حسین شاہ نے وزیر زادہ کو دیوان گول اور بریپ کے مابین مجوزہ پل کی اہمیت اور دونوں دیہات کےلئے اس کی افادیت اور پل کی عدم موجودگی کی وجہ سے پیدا شدہ مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ جس پر وزیر زادہ نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ آنے والے بجٹ کے بعد اس پل کےلئے فنڈ مختص کروا رہے ہیں، جو کہ دو کروڑ کے لگ بھگ ہوگی۔ 

 احمد حسین شاہ نے اس امید کے ساتھ ان کا شکریہ ادا کیا کہ یقیناً پاکستان تحریک انصاف کی حکومت انہیں مایوس نہیں کرے گی کیونکہ انہیں اور وہاں کے عوام کی تحریک انصاف سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button