اپر چترالسیاست

اپر چترال کے کرپٹ عناصر کے خلاف بھی اقدامات اٹھایا جائے۔ نور عالم پی ٹی آئی اپر چترال

اپر چترال کے کرپٹ عناصر کے خلاف بھی اقدامات اٹھایا جائے۔ نور عالم پی ٹی آئی اپر چترال

سب سے پہلے میں اپنی طرف سے اور پی ٹی آئی اپر چترال کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی محمود خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے علاقے کے مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے وزیر زادہ کو بطور مشیر تعینات کیا۔ یہ چترال پر ان کا بڑا احسان ہے اور وزیر زادہ صاحب بھی اپنی بساط سے بڑھ کے کاموں کا جھال بچھارہے ہیں جو کہ قابل تحسین ہے۔ اب اپر چترال میں ہونے والے کرپشن کے حوالے سے بات کرنا چاہتا ہوں وہ یوں کہ لوئر چترال میں حالیہ دنوں سی اینڈ ڈبلیو میں ہونے والی کرپشن کے حوالے سے بہت ساری باتین چل رہی ہے ان کی شفاف تحقیقات محترم وزیر زادہ صاحب پر فرض ہے 

کیونکہ پارٹی کے عہدیدار ان کا نام لے کر کرپشن کرکے ان کی ذات کو داغدار بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان سارے کرپٹ عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ اب اپر چترال کی بات کرتے ہیں تو یہاں بھی ہی ٹی آئی کے ایم عہدیدار کرپشن میں پیش پیش ہے بروغل میں گودام کی تعمیر میں پی ٹی آئی کا اہم عہدیدار نے بڑے پیمانے پر کرپشن کی ہے اس کے علاوہ کوشٹ جنالی اور ریشن سکول میں پی ٹی آئی کے ضلعی عہدیداروں نے کرپشن کی ہے۔ اپر چترال میں سی اینڈ ڈبلیو کے ایم اینڈ آر فنڈ کو کھا لئے ہیں اور ایک آنے کا کام بھی نہیں ہوا ہے۔ یہ سب کچھ پی ٹی آئی کے ضلعی کابینہ میں بیٹھے ہوئے افراد کررہے ہیں جن کی تفصیلات ہم وزیر زادہ کے ساتھ شئیر کریں گے اور ان سے امید ہے ۔اور ان سے امید ہے کہ ان کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔ اگر ایسا نہ ہوا تو ہم ان کے نام بہت جلد سوشل میڈیا میں لائیں گے۔ یہ کرپٹ عناصر وزیر زادہ کا نام استعمال کرکے کرپشن کررہے ہیں چونکہ پی ٹی آئی اور عمران خان کا منشور یہ ہے کہ کرپشن کا خاتمہ کیا جائے اگر وزیر زادہ نے اپر چترال کے پی ٹی آئی کے ان کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائی کی تو ہم سب ان کا ساتھ دیں گے ایسا نہ کرنا پارٹی منشور کی خلاف ورزی ہوگی۔

آخر میں میں وزیر زادہ کی کاوشوں اور ان کی خدمات کو سراہ رہا ہوں مگر پارٹی میں موجود کرپٹ عناصر ان کے کاموں پر مٹی ڈال رہے ہیں ۔۔

عمران خان صاحب پاکستان میں اپنے پارٹی کے کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائی کررہے ہیں.

  لہذا اپر چترال ضلعی کابینہ میں بیٹھ کر کرپشن کررہے ہیں ان کے خلاف فی الفور کاروئی کی جائے۔ وزیر زادہ صاحب خدمت کے جذبے سے سرشاد ہے مگر پی ٹی آئی اپر چترال کے بعض عہدیداران کرپشن کرکے ان کو بدنام کررہے ہیں۔ ان کے خلاف جلد از جلد انکوائری عمل میں لائی جائے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button