اپر چترال

پریس ریلیز دفتر ڈپٹی کمشنر اپر چترال

ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی جانب سے اپر چترال کے متعدد فلنگ اسٹیشنوں کا ہنگامی دورہ

ذاکر حسین زخمی

بیورو چیف چمرکھن اپر چترال

بونی (ذاکر زخمی) فلنگ سٹیشنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور مقررہ مقدار/گیج کا جائزہ لینے کے سلسلے میں شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے احکامات پر شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے اپر چترال کے متعدد پیٹرول پمپس/فنلگ سٹیشنوں کا دورہ کیا۔

دوران انسپکشن انہون نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو چیک کیا اور اوگرا کی طرف سے مقرر کردہ نرخ کے عین مطابق پایا۔ مذید انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کے مقدار/گیج کو بھی فی لیٹر کے حساب سے چیک کیا اور تمام کودرست اور مکمل پایا۔

انہوں  نے فلنگ سٹیشن مالکان کو اوگرا ریٹ اور مقررہ گیج کمطابق پیٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے ان پر واضح کیا کہ ریٹ اور گیج کے حوالے سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button