اپر چترالصحتکورونا وائرس

یونین کونسل یارخون کے چار مختلف مقامات پر کورونا ویکسینیشن سنٹرز کے قیام پر ضلعی انتظامیہ اپر چترال ، محکمہ صحت اپر چترال ، آغا خان ہیلتھ سروس ، آغا خان ہیلتھ بورڈ معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ اور دیگر عمائدین کا یونین کونسل یارخون کی عوام کی جانب سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ظہیر الدین

یونین کونسل یارخون کی عوام کی سہولت کے لئے ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور محکمہ صحت اپر چترال کے تعاون سے یونین کونسل یارخون کے چار مختلف مقامات (بریپ، بانگ ، واسم اور شوشت ) میں کورونا ویکسینیشن سنٹروں کے قیام عمل میں لایا گیا۔ جن کے تحت یونین کونسل یارخون کی عوام ویکسینیشن کرا سکیں گے۔ 

اپر چترال معروف سماجی و سیاسی شخصیت ظہیر الدین نے نمائندہ چمرکھن ڈاٹ کام سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں یونین کونسل یارخون کی عوام کی جانب سے ضلعی انتظامیہ اپر چترال ، محکمہ صحت اپر چترال آغاخان ہیلتھ سروس ، آغا خان ہیلتھ بورڈ اور معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ صاحب شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہمارے جائز مطالبے پر فوراً ایکشن لیتے ہوئے یونین کونسل یارخون میں چار مختلف مقامات پر کورونا ویکسینیشن سنٹرز قائم کئے۔ 

انہوں نے مزید کہا ویکسینیشن سنٹروں میں آج باقاعدگی سے کام کا آغاز ہوگیا ہے ۔ویکسینیشن سنٹروں میں حکومت پالیسیوں کے تحت یارخون کی عوام کو ویکسین لگائی جائے گی۔ 

جس کے لئے انتظامات کیے جاچکے ہیں جبکہ عوام حکومت کی جانب سے کردہ ایس او پیز میں پابند رکھنے کے لئے اسماعیلی والنٹیئیز خدمات سر انجام دیں گے۔

واضح رہے اس وقت حکومتی پالیسی کے تحت 30 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جار ہی ہے جبکہ یونین کونسل یارخون میں 30 سال سے زائد تمام افراد قومی شناختی کارڈ دکھا کر ویکسینیشن کرا سکیں گے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button