انتقال پر ملالثقافتموڑکھو

کھوار ادب کا ایک اور چمکتا دمکتا ستارہ غروب ہوگیا، صادق اللہ صادق سینکڑوں اشکبار آنکھوں کی موجودگی میں سپرد خاک۔

کھوار ادب کا ایک اور چمکتا دمکتا ستارہ غروب ہو گیا، صادق اللہ صادق سینکڑوں اشکبار آنکھوں کی موجودگی میں سپردِ خاک۔

   (چترال، نمائندہ چمرکھن)

  کھوار ادب کا معروف نام، شاعر و ادیب اور مصنف صادق اللہ صادق گزشتہ صبح حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ جنہیں بعد از عصر ساڑھے چھ بجے ان کی رہائش گاہ سینگور میں نمازِ جنازہ ادا کرنے کے بعد سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی، ممبر صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کیں

    صادق اللہ صادق کا شمار اپر و لوئر چترال کے ممتاز شخصیات میں ہوتا تھا۔کھوار ادب اور شاعری سے خصوصی شعف تھا۔ "ہردی پھت” کے نام سے ان کا کھوار شعری مجموعہ بھی منظر عام پر آ چکا تھا۔ کھوار زبان کی مرکزی تنظیم انجمن ترقی کھوار کے نائب صدر کے عہدے پر فائز رہے۔ انجمن ترقی کھوار اور دیگر ادبی پیلٹ فارمز کے زیر اہتمام مختلف کانفرنسز اور ورکشاپس میں شریک ہوتے رہے اور مختلف موضوعات پر کھوار میں مقالاجات پیش کرتے رہے۔

  ادب کے علاوہ فٹبال سے ان کا والہانہ لگاؤ تھا۔ ان کا شمار چترال میں فٹ بال کے معروف کھلاڑیوں میں ہوتا تھا۔ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر رہے اور تاحیات انتہائی فعال رکن رہے۔

    محکمہ تعلیم سے بطور اکاؤنٹ آفیسر ریٹائرڈ تھے۔ دوران ملازمت دیانت دار اور فرض شناس آفیسر کے طور پر مشہور تھے۔ محکمے میں دفتر کے انتظامی معاملات میں ایک بہترین آفیسر کے طور پر جانے جاتے تھے۔ اپنی شرافت و نفاست اور سماجی طور پر متحرک رہنے کی وجہ سے پورے چترال میں ایک ممتاز مقام حاصل تھا۔

   ان کی اچانک رحلت کی خبر بذریعہ سوشیل میڈیا پھیلنے کے بعد ہر آنکھ ان کےلئے اشکبار ہو گئیں۔

 مرحوم نیشنل بنک ملاکنڈ ڈویژن کے وائس پریزیڈنٹ ظہیر اللہ، صوبیدار ریٹائرڈ بہادر اللہ، انجینئر خادم اللہ اور بشیر اللہ کے بھائی تھے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button