لٹکوہلوئیر چترال

شغور پل خستہ حالی کا شکار کسی بھی وقت حادثہ ہوسکتا ہے حکام توجہ فرمائیں۔۔

شغور (نمائندہ چمرکھن ، انیس علی )  چترال شہر سے 20 کلومیٹر دور کریم آباد اور شغور کو چترال سے ملانے والی واحد پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور بروقت مرامت نہ کرنے سے خدا نخواستہ کسی حادثے کا شکار ہوسکتا ہے۔ وادی کریم آباد اور شغور جوکہ تقریباً 30 ہزار آبادی پر مشتمل وادی چترال کو سب سے زیادہ مٹر، ٹماٹر اور دیگر سبزیاں مہیا کرنے کے زریعہ ہے اور یہ واحد پل ہے جو ان وادیوں کے دروازے ہر واقع ہے۔

اس کی یہ خستہ حالی یہاں کی باسیوں کے ساتھ کھلم کھولا ظلم اور ناانصانی ہے ایمرجنسی کی صورت میں اور رات کی تاریکی میں سفر کرنے والوں کے لئے یہ پل بہت ہی خطرناک صورت حال اختیار کرچکی ہے۔

یاد رہے کہ یہ پل 2015 میں آرمی کے تعاون سے تعمیر کیا گیا تھا جو شدید سلاب کی وجہ سے تباہ ہوا تھا۔ عوامی حلقوں نے حکومت خصوصاً ڈپٹی کمشنر چترال لوئر، کمانڈنٹ چترال اسکاؤٹس سے پل کی جلد از جلد مرامت کے لئے مدد کی اپیل کی ہیں۔پل کی حالات زار نیچے دئے گئے فوٹوز سےلگایا جاسکتا ہے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button