خبریں

مسجد مہابت خان کی مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں طلب

پاکستان میں دو عیدوں کا امکان پشاور میں مقامی رویت ہلال کمیٹی نے اجلاس طلب کر لیا۔
(ویب ڈیسک ،پشاور): مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بروز بدھ 12 مئی کو طلب کر لیا۔ مقامی رویت کمیٹی کے ایک ممبر کے مطابق اجلاس بدھ کو نماز مغرب کے بعد قاسم علی خان مسجد میں ہوگا، اجلاس میں پشاور اور خیبر پختون خوا سے آنے والی شہادتوں پر فیصلہ کیا جائے گا۔اجلاس کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی کریں گے جبکہ کمیٹی کے دیگر ممبران میں مولانا حسین احمد مدنی، مولانا شفیق الرحمان شامل ہونگے، اجلاس میں شیخ الحدیث عبدالستار اور پروفیسر ڈاکٹر قاضی حبیب الرحمان بھی شریک ہونگے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button