خبریں

کوغذی کے مقام پر چترال بونی روڈ پر دو گاڑیوں کا آپس میں تصادم ، تین افراد معمولی زخمی

کوغذی کے مقام پر چترال بونی روڈ پر دو گاڑیوں کا آپس میں تصادم ، تین افراد معمولی زخمی چترال شہر سے بیس کلومیٹر دور کوغزی کے مقام پر چترال بونی روڈ پر چترال پولیس کی گاڑی اور فلائنگ کوچ کی آپس میں ٹکراؤ کی وجہ سے تین افراد معمولی زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق کوغذی کے مقام پر مین چترال بونی روڈ پر پولیس کی گاڑی اور فلائنگ کوچ تیز رفتاری کی وجہ سے آپس ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں تین افراد معمولی زخمی ہوگئے۔ تاہم تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دونوں گاڑیوں کی آپس میں زور دار تصادم کے باعث جلال نامی شخص کے فلائنگ کوچ کو شدید نقصان پہنچی ہے۔ جبکہ پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے۔ 

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button